BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
کھیل

پی ایس ایل 12 کے میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے

  • شائقین کا 11 ایڈیشنز پر محیط انتظار ختم، پشاور کو چھٹے میزبان شہر کا درجہ مل گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے پشاور کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا چھٹا میزبان شہر قرار دے دیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ لیگ کی تاریخ میں پشاور میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔

پشاور میں لیگ کے مقابلوں کے ساتھ افتتاحی میچ بھی منعقد ہوگا، جس سے شہر کے شائقین کا 11 سابقہ ایڈیشنز سے جاری انتظار ختم ہوجائے گا۔ یہ پیش رفت خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے فروغ اور ان ہزاروں شائقین کے لیے اہم سنگ میل ہے جو 2016 میں لیگ کے آغاز سے اپنی ٹیم اور ٹورنامنٹ کو اپنے شہر میں دیکھنے کے منتظر تھے۔

پشاور کی شمولیت کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے میزبان شہروں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے مزید شہروں تک معیاری ٹی 20 کرکٹ پہنچانا اور لیگ کو ملک بھر کے شائقین کے مزید قریب لانا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ پشاور نے اس موقع کا طویل انتظار کیا ہے اور یہاں کے شائقین نے صبر اور جوش کے ساتھ انتظار کیا۔ پشاور میں پی ایس ایل کے مقابلوں کا انعقاد شہر کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف اور مقامی شائقین کو اپنے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ پشاور کے شائقین طویل عرصے سے اس لمحے کے منتظر تھے۔ کرکٹ سے اس شہر کی محبت بے مثال ہے اور پی ایس ایل 12 انہیں اپنی صلاحیتوں اور جذبے کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق چھٹے میزبان شہر کا اضافہ لیگ کی ترقی میں اہم پیش رفت ہے اور شائقین کو یادگار تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments

200 حروف