BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کرنے پر اتفاق

  • دونوں ممالک ایندھن کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزارتِ پیٹرولیم
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور چین نے ایل پی جی پلانٹ کے قیام اور موٹر پٹرول کی درآمدات کے منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم نے بدھ کے روز بتایا کہ دونوں ممالک ایندھن کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

دونوں فریقوں نے فوری اقدامات کے لیے حکومت سے حکومت (G2G) کی سطح پر دو ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کی ہے: ایک ایل پی جی پلانٹ اور اس سے منسلک اسٹوریج اور ٹرمینل کی سہولیات تاکہ ملکی رسد کو بڑھایا جاسکے، صاف ایندھن تک رسائی کو وسیع کیا جا سکے اور پیک سیزن کے دوران ہونے والی قلت کو کم کیا جا سکے؛ اور موٹر گیسولین (پٹرول / MoGas) کی درآمد جس میں اس کی خریداری، ذخیرہ اندوزی اور لاجسٹکس شامل ہیں، تاکہ ایندھن کے تحفظ کو مضبوط بنایا جاسکے اور مسابقتی قیمتوں پر قابلِ اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

توقع ہے کہ دونوں منصوبے صارفین اور مجموعی معیشت کے لیے جلد اور نمایاں فوائد فراہم کریں گے۔

یہ پیش رفت وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران سامنے آئی۔ اجلاس میں ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکریٹری (پالیسی) ظفر عباس اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد احمد چیمہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور ان کی تجارتی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں تیل اور گیس کی تلاش و پیداوار کے ابتدائی مراحل، سمندر میں توانائی منصوبوں کی ترقی، معدنیات کی تلاش، کان کنی اور اہم توانائی بنیادی ڈھانچے کا قیام شامل تھے۔

خصوصی طور پر بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھانے اور سمندر میں تیل و گیس کے نئے مواقع، بشمول مربوط آف شور مراکز کی ترقی پر زور دیا گیا۔

مذاکرات کا ایک اہم محور پاکستان اسٹیٹ آئل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے چینی ڈاؤن اسٹریم کمپنیوں کی پاکستان میں آمد اور ان کے کاروبار کو وسعت دینا تھا۔

پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ کرنے، ٹرمینلز اور ڈاؤن اسٹریم کے وسیع تر بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان اسٹیٹ آئل کو پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم توانائی شعبے میں چینی سرمایہ کاری کے لیے اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر پیش کیا گیا۔

اس تعاون کے تحت پاکستان کی معروف توانائی کمپنیوں، جن میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) بھی شامل ہے کو چین کی اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ توانائی کے پورے شعبے میں تجارتی لحاظ سے قابلِ عمل شراکت داریاں قائم کی جا سکیں۔

عملی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک نے پاکستان اور چین کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ تجارتی ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ ٹیم نشاندہی کیے گئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گی، ممکنہ کمپنیوں سے رابطے کرے گی، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مختلف ماڈلز کا تجزیہ کرے گی اور باہمی مفادات پر مبنی منصوبوں کے لیے ایک منظم لائحہ عمل تیار کرے گی۔اس میں تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے ابتدائی مراحل، سمندر میں تیل و گیس کے منصوبوں اور ڈاؤن اسٹریم آپریشنز کے علاوہ حکومت سے حکومت کی سطح پر ایل پی جی پلانٹ کے قیام اور موٹر پٹرول (MoGas) کی درآمد کے انتظامات، نیز معدنیات اور کان کنی کے منصوبے بھی شامل ہوں گے۔

مذاکرات میں درآمدات اور برآمدات سے متعلق زیادہ مؤثر پالیسیوں، طریقۂ کار کو آسان بنانے اور ادارہ جاتی و تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ذریعے دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرحد پار کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب چند روز قبل چین نے 18 اور 19 نومبر 2026 کو شینزن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے 33ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ یہ اجلاس مشترکہ خوشحالی کے لیے ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے عنوان کے تحت منعقد ہوا جس میں کھلے پن، جدت اور باہمی تعاون کو بنیادی ترجیحات قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں بتدریج ڈی ریگولیشن کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے چینی وفد کو یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے، ان کی سرمایہ کاری کے تحفظ اور طویل مدتی کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار ایسے مواقع موجود ہیں جن سے تاحال فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔ ہماری اولین ترجیح اس صلاحیت کو عملی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔

ہم ایک شفاف، سہولت بخش اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ اپنی توانائی کی مارکیٹ کو زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کی شمولیت اور مسابقت کے لیے بھی کھول رہے ہیں۔ چین کی تکنیکی صلاحیت، صنعتی مہارت اور سرمایہ کاری کی استعداد، پاکستان کے قدرتی وسائل کی صلاحیت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے لیے دیرپا فوائد فراہم کرنے والی شراکت داریوں کے قیام کا ایک غیر معمولی موقع پیش کرتی ہے۔ ہم مذاکرات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اور منصوبوں پر عمل درآمد کی جانب فیصلہ کن پیش رفت کرنا چاہتے ہیں۔

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا، مجوزہ تعاون کے لائحہ عمل کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست روابط کو مزید مضبوط بنانے میں چین کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف