کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ رک گیا، فی تولہ 7800 روپے مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3616 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کئی روز سے جاری کمی کا سلسلہ رک گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3616 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 84 ہزار136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 135 روپے کے اضافے سے 4735 روپے ہوگئی۔
























Comments