مارکٹس
سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی
- عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 115 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 514 ڈالر فی اونس ہوگئے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 115 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 514 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام گرنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 860 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے پر آگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 224 روپے کم ہوکر 4 ہزار 463 روپے ہوگئی۔




















Comments