پاکستان
کراچی: بلوچ کالونی کے قریب چھ منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے
- ملبے تلے دبے دیگر ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو 1122
شارع فیصل پر بلوچ کالونی کے قریب چھ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 سندھ نے بدھ کو تصدیق کی۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق عمارت گرنے کے بعد متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ریسکیو سروس کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملبے سے ایک لاش نکالنے کے علاوہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملبے تلے دبے دیگر ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔





















Comments