BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس گرگیا

    • کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 178,121.25 پوائنٹس پر بند ہوا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروباری سیشن کے دوران مسلسل دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 178,917.91 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ بعدازاں کچھ ہی دیر بعد فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس میں تیزی سے کمی آئی اور ابتدائی اضافہ زائل ہوگیا۔

بعد ازاں بینچ مارک انڈیکس نے جزوی بحالی دکھائی، تاہم وہ تیزی کے رجحان کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور دوپہر کے بیشتر کاروباری سیشن کے دوران ایک محدود حد میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ کاروبار کے آخری گھنٹوں میں فروخت کا دباؤ ایک بار پھر بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس بتدریج نیچے آتا گیا اور اختتامی وقت کے قریب دورانِ کاروبار اپنی کم ترین سطح 178,106.73 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 421.03 پوائنٹس یا 0.24 فیصد کمی سے 178,121.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کاروبار کے اختتام پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ مقامی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، جس کی بڑی وجہ عالمی منڈیوں سے ملنے والے اشارے تھے، جبکہ عالمی سطح پر جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں گراوٹ کی بڑی وجوہات میں اینگرو ہولڈنگز ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، لکی سیمنٹ اور پاکستان سروسز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں کمی شامل رہی، جنہوں نے مجموعی طور پر بینچ مارک انڈیکس کو تقریباً 321 پوائنٹس نیچے دھکیل دیا اور مارکیٹ کی مجموعی مندی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

منگل کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں وسیع پیمانے پر تیزی دیکھی گئی۔ خریداری کے رجحان نے بیشتر بڑے انڈیکسز اور شعبوں کو اوپر اٹھایا جبکہ 100 انڈیکس 1,068.42 پوائنٹس یا 0.60 فیصد اضافے سے 178,542.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹوں میں بدھ کو ایشیائی حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔ امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں اور ٹیکنالوجی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان ختم ہونے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا پہنچا جبکہ چپ ساز کمپنیوں کے حصص والی مارکیٹیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس 2.3 فیصد گر گیا۔ جنوبی کوریا کے حصص میں 5.3 فیصد تک جبکہ تائیوان کی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 5.1 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کا نکی 225 انڈیکس بھی 2.9 فیصد تک نیچے آگیا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 کے ای منی فیوچرز میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک تجارتی تحقیقات کے نتائج جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے بعد نئے ٹیرف اقدامات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ اس خبر کے بعد عالمی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کی خطرہ مول لینے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

ادھر منگل کو امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ملے جلے رجحانات رہے۔ ایس اینڈ پی 500 میں 0.5 فیصد اور ٹیکنالوجی حصص پر مشتمل نیس ڈیک کمپوزٹ میں 1.5 فیصد کمی ہوئی، جبکہ رَسل 2000 میں 0.6 فیصد اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اب سرمایہ کاروں کی توجہ بدھ کو جاری ہونے والے امریکی کور پی سی ای اعداد و شمار پر مرکوز ہے، جو رواں ہفتے تھینکس گیونگ تعطیل سے قبل سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب جینسن ہوانگ کی بطور سی ای او واپسی کے بعد این ویڈیا کے حصص میں حاصل شدہ کچھ اضافہ ختم ہوگیا اور اسٹاک 5.9 فیصد گرگیا جبکہ اینتھروپک کے حصص میں 6.5 فیصد کمی ہوئی اور وہ اپنی آئی پی او قیمت سے نیچے آگئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر روپیہ ایک پیسے کی بہتری کے بعد 276.46 روپے پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس میں کاروباری حصص کا حجم گزشتہ سیشن کے 644.77 ملین حصص کے مقابلے میں کم ہوکر 643.87 ملین حصص رہ گیا۔

حصص کی کاروباری مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 23.07 ارب روپے سے کم ہوکر 18.51 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

حجم کے لحاظ سے پرویز احمد کمپنی 123.42 ملین حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہی، جبکہ ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 38.32 ملین اور دیوان سیمنٹ کے 33.12 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔

بدھ کو مجموعی طور پر 501 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 236 میں کمی جبکہ 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف