BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Decreased By (-0.24%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 59.91 Decreased By ▼ -0.17 (-0.28%)
BIPL 24.55 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.30 Decreased By ▼ -0.08 (-0.25%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
DFML 17.14 Increased By ▲ 0.56 (3.38%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
FABL 93.76 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.16%)
FFL 14.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 21.30 Increased By ▲ 0.38 (1.82%)
HBL 303.98 Decreased By ▼ -1.72 (-0.56%)
HUBC 211.50 Decreased By ▼ -1.04 (-0.49%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 25.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.5%)
MLCF 108.60 Increased By ▲ 0.81 (0.75%)
OGDC 311.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
PAEL 34.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
PIBTL 13.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.37%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.44 (0.51%)
PPL 223.50 Decreased By ▼ -1.21 (-0.54%)
PRL 80.94 Increased By ▲ 0.92 (1.15%)
SNGP 91.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
SSGC 24.02 Increased By ▲ 0.39 (1.65%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
TPLP 13.75 Increased By ▲ 0.25 (1.85%)
TRG 54.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
دنیا

چین اور بھارت 2026 میں روسی تیل کی ریکارڈ درآمد کے لیے تیار، تاہم طلب میں کمی کا امکان

  • چین اور بھارت روس کی مجموعی خام تیل کی برآمدات کا 80 فیصد سے زائد خرید رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ٹینکرز سے متعلق اعداد و شمار اور صنعتی ذرائع کے مطابق چین اور بھارت رواں سال روسی تیل کی ریکارڈ مقدار درآمد کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں پیدا ہونے والی کمی پوری کرنے میں دونوں ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ امریکی پابندیوں میں دی گئی عارضی چھوٹ سے روسی تیل کی خریداری میں آسانی ہوئی اور یوکرین کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں روس کی ریفائننگ صلاحیت متاثر ہونے سے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

تاہم، تاجروں اور تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ 2027 میں روس کے ان دو بڑے خریداروں کو تیل کی ترسیل کم ہوسکتی ہے، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد بحال ہونے کے بعد عالمی منڈی میں اس کا حصہ دوبارہ بڑھ جائے گا۔

ورٹیکسا اینالیٹکس کے مطابق رواں سال نومبر کے وسط تک دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کو سمندری راستے سے روسی تیل کی اوسط فراہمی 34 لاکھ بیرل روزانہ رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار بیرل روزانہ زیادہ ہے۔

جنگ کے آغاز سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافے کے ساتھ درآمدات کے بڑھتے ہوئے حجم نے ماسکو کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافہ کیا ہے۔ ان درآمدات میں قازقستان کا وہ تیل بھی شامل ہے جو روسی بندرگاہوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب کیف کے مسلسل ڈرون حملوں سے روس کی تقریباً نصف ریفائننگ صلاحیت متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث خام تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

روس کی وزارتِ اقتصادی ترقی کے تخمینے کے مطابق، 2026 میں ملک کی تیل برآمدات 6 فیصد اضافے سے 24 کروڑ 47 لاکھ میٹرک ٹن، یعنی تقریباً 49 لاکھ بیرل روزانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی رسد برقرار رکھنے کے لیے روسی تیل پر امریکی پابندیوں میں دی گئی عارضی چھوٹ سے بھارت اور چین کے لیے دستیاب جہازوں اور سپلائرز کا دائرہ وسیع ہوگیا، جس سے دونوں ممالک کو خریداری بڑھانے کا موقع ملا۔

روسی تیل کی ترسیل سے واقف صنعتی ذرائع کے دو تخمینوں کے مطابق، چین اور بھارت مل کر روس کی خام تیل کی مجموعی برآمدات کا 80 فیصد سے زائد خرید رہے ہیں۔

چین کی تیل درآمدات کا ایک چوتھائی حصہ روس سے

چین کے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، روس سے چین کو تیل کی برآمدات، جو مجموعی طور پر روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جنوری سے اکتوبر کے دوران 17 فیصد اضافے سے 23 لاکھ 40 ہزار بیرل روزانہ ہوگئیں، جن کی مالیت 59 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی۔ اس طرح روسی تیل چین کی مجموعی درآمدات کا تقریباً ایک چوتھائی بن گیا، حالانکہ مشرقِ وسطیٰ سے رسد میں نمایاں کمی کے باعث اس عرصے میں چین کی خام تیل کی مجموعی درآمدات 15 فیصد گھٹ گئی تھیں۔

ٹینکرز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے کلیپر کے تجزیہ کار مو یو شو نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے چین کی روسی خام تیل کی درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجوہات سمندری ترسیل کے کم خطرات اور رسد کا زیادہ قابلِ اعتماد ہونا ہیں۔

تاہم، آکسفورڈ انسٹی ٹیوٹ آف انرجی اسٹڈیز میں چائنا انرجی ریسرچ کی سربراہ میشل میڈان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2027 میں چین کی روسی تیل کی طلب کم ہوسکتی ہے، کیونکہ اس کی درآمدات میں روس کا بڑھتا ہوا حصہ بیجنگ کے لیے کسی ایک سپلائر پر انحصار کی قابلِ قبول حد سے تجاوز کر رہا ہے۔

میشل میڈان نے کہا، ’’اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اب روسی تیل رعایتی نرخوں پر دستیاب نہیں رہا بلکہ برینٹ کے مقابلے میں اس کی قیمت خلیجی خام تیل سے بھی زیادہ پریمیم پر ہے۔ چھوٹی آزاد ریفائنریاں اب اسے خریدنے کی متحمل نہیں رہیں۔‘‘

انہوں نے رعایتی نرخوں پر خام تیل خریدنے والی چین کی چھوٹی آزاد ریفائنریوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا، ’’خلیجی ممالک سے تیل کی ترسیل مستحکم ہونے کے ساتھ ہی چینی ریفائنریاں دوبارہ ان ممالک کے خام تیل کی جانب رجوع کریں گی، جبکہ وہ پہلے ہی برازیلی خام تیل کو ترجیح دے رہی ہیں۔‘‘

امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایرانی تیل کی ترسیل میں کمی نے بھی روسی تیل کی مضبوط طلب میں اضافہ کیا۔ اس کے نتیجے میں مشرقی چین کے لیے ترسیل کی خاطر روسی خام تیل کی قسم ایس پی او کی فوری خریداری پر اسپاٹ پریمیم، آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں تقریباً 30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

بھارت کی روسی تیل کی ریکارڈ خریداری

سمندری راستے سے روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بھارت نومبر کے اوائل تک اوسطاً 19 لاکھ 90 ہزار بیرل روزانہ درآمد کر رہا تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 50 ہزار بیرل روزانہ زیادہ ہے۔ کلیپر کے اعداد و شمار کے مطابق، یہ اضافہ اس کے باوجود ہوا کہ امریکی محصولات میں اضافے کی دھمکی کے بعد بھارت نے رواں سال کے اوائل میں روسی تیل کی خریداری کم کردی تھی۔

تجارتی ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران بھارت کی روسی تیل کی درآمدات تقریباً 10 فیصد بڑھ کر 18 لاکھ 70 ہزار بیرل روزانہ ہوگئیں، جو اس کی مجموعی درآمدات کا تقریباً 38 فیصد ہیں۔

بھارتی ریفائنریوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2026 میں بھارت کی روسی تیل کی درآمدات اوسطاً 19 لاکھ بیرل روزانہ رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، اگر مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد معمول پر آگئی تو 2027 میں بھارت کی روسی تیل کی خریداری ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آسکتی ہے، جبکہ درآمدات کا انحصار قیمتوں پر ہوگا۔

Comments

200 حروف