BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
کاروبار اور معیشت

این بی پی نے ایبٹ آباد پبلک اسکول میں اے آئی اور روبوٹکس لیب قائم کردیا

  • لیبارٹری کا مقصد نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرکے بااختیار بنانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایبٹ آباد پبلک اسکول میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) ڈیجیٹل لیبارٹری قائم کردیا ہے۔

یہ اہم اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں این بی پی کے کردار اور جدید تعلیم کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔ اس لیبارٹری کے قیام سے ایبٹ آباد پبلک اسکول کے طلبہ کو اے آئی، روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال اور اپنی تخلیقی و تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

جدید لیبارٹری کا افتتاح 14 نومبر 2026 کو اسکول کے سالانہ یوم والدین کی تقریب میں کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم وجیہہ قمر، اسکول پرنسپل اختر علی قریشی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس منصوبے کا تصور اور سربراہی این بی پی ڈیجیٹل بینکنگ گروپ کے ڈویژنل ہیڈ فرحان جے درانی نے کی۔ موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ تقریب میں این بی پی کی نمائندگی فرحان جے درانی، عمران گل (جنرل منیجر، اسلام آباد و شمالی علاقہ جات) اور فخر زمان خان (ریجنل ہیڈ، ایبٹ آباد) نے کی۔

این بی پی کے ڈیجیٹل بینکنگ گروپ کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عدنان ناصر نے اس موقع پر کہا، ”یہ اقدام ٹیکنالوجی، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے نئی نسل کو بااختیار بنانے کے این بی پی کے عزم کا عکاس ہے۔ ہمارا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کے قابل بنانا ہے۔“

یہ منفرد اقدام AI، روبوٹکس، جدید ٹیکنالوجیز اور عملی ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے نئی نسل کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے این بی پی کے عزم کا ثبوت ہے۔ این بی پی بینکاری کے شعبے تک محدود رہنے کے بجائے پاکستان کے نوجوانوں کی علمی و تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں ایسے بامقصد اقدامات کے ذریعے بینک نہ صرف نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہا ہے بلکہ ایک دیرپا اور قابلِ فخر ورثہ بھی تشکیل دے رہا ہے۔

نوجوان ذہنوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری این بی پی کا قابل فخر اقدام ہے، جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو مستحکم بنیاد فراہم کرے گا۔

Comments

200 حروف