BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف 26) کا انعقاد 12 اور 13 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں ہوا۔

فورم میں 60 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔ فورم کا مقصد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینا اور ملک کی معدنیات کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنا تھا۔ فورم میں ملکی قیادت، بین الاقوامی کان کنی کی صنعت سے وابستہ اعلیٰ عہدیداروں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور صنعتی ماہرین نے شرکت کی۔

اسلام آباد نے ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے معدنیاتی شعبے کو اجاگر کیا جس نے حالیہ برسوں میں نمایاں توجہ حاصل کی ہے۔ اس شعبے کو ملکی معیشت کی تبدیلی کیلئے ایک اہم تزویراتی جزو قرار دیا گیا جس کا مقصد برآمدات میں تنوع لانا، صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا، طویل مدتی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

پی ایم آئی ایف کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

1۔ پاکستان نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کان کنی کے 13 معاہدے طے کر لیے

اس فورم کے نتیجے میں پاکستانی اداروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان 13 معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں اور مشترکہ منصوبوں پر اتفاق ہوا۔

ان شراکت داریوں کا محور معدنیات کی تلاش اور پاکستان کے ارضیاتی بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔ ان میں ترکیہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، جاپان اور آسٹریلیا کی سرکردہ عالمی کان کنی کمپنیوں اور ارضیاتی اداروں نے حصہ لیا۔

2۔ این آر ایل کی تانبے اور سونے کے آٹھ نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کے بعد پورفیری طرز کے کم از کم آٹھ مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کی نشاندہی کی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف 2026) سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

انہوں نے پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اپنی کمپنی کے پہلے سے اعلان کردہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

3۔ بیرک کی گوادر اور کراچی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کینیڈا کی بڑی کان کنی کمپنی بیرک مائننگ کارپوریشن نے کراچی اور گوادر میں معدنیات کی پراسیسنگ سے متعلق صنعتوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کراچی اور گوادر میں مجوزہ سرمایہ کاری سے پاکستان میں بیرک کی سرگرمیوں کا دائرہ معدنی وسائل کے نکالنے سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ اس پیشرفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی ریکوڈک کے تانبے اور سونے کے منصوبے کے علاوہ بھی پاکستان میں اپنی موجودگی وسعت دینے پر غور کررہی ہے۔

4۔ عالمی مائننگ اور کموڈٹیز کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

بیرک کے علاوہ ایوانہو مائنز، وئیر اور ٹرافیگورا سمیت دیگر کمپنیوں نے بھی ان مذاکرات میں شرکت کی جن میں معدنیات کی تلاش، کان کنی کے آلات، معدنیات کی تجارت اور اس سے منسلک صنعتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

5. حکومت کا پاکستان کو معدنیات کی تلاش کا عالمی مرکز بنا کر پیش کرنے کا اقدام

دو روزہ فورم کے دوران حکومت نے پاکستان کے وسیع اور تاحال غیر استعمال شدہ معدنی ذخائر کی بدولت معدنیات کی تلاش، پراسیسنگ اور سرمایہ کاری کے عالمی مرکز کے طور پر ملک کے تیزی سے ابھرتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا۔

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے اپنے اپنے صوبوں میں معدنی وسائل کی صلاحیت اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سونے کے قابلِ ذکر پلیسر ذخائر اور لوہے کے خام ذخائر کی نشاندہی کی۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی اور سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے معدنی راہداریوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکیورٹی ڈویژنز کے قیام کا ذکر کیا۔

اسی طرح وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل کی صلاحیت سے استفادہ کرنے اور ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کی صنعتیں قائم کرنے کی دعوت دی۔

دریں اثنا، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان طویل مدتی معدنیاتی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی مرکز بننے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانوں، کان کنوں، سرمایہ کاری، صنعتوں، منصوبوں اور ان سے وابستہ تمام افراد کو مناسب تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف