BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارتی تعاون بڑھانے اور ڈبلیو ٹی او سے متعلق مسائل حل کرنے پر اتفاق

  • سفارتی سطح پر پائے جانے والے خیرسگالی کے جذبات کو ٹھوس تجارتی نتائج میں تبدیل کیا جائے، جام کمال
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایتھوپیا کی وزیر تجارت و علاقائی انضمام یاسمین وہابریبی نے جمعہ کو اعلیٰ سطح کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی، جس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، ایتھوپیا کی عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں شمولیت اور مارکیٹ تک رسائی سے متعلق زیرِ التوا معاملات اور ادویہ سازی کے شعبے سے متعلق ضابطہ جاتی مسائل کے جلد حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں جام کمال خان نے ایتھوپیا کو مشرقی افریقی منڈیوں تک رسائی کا ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستانی کاروباری وفد کے ہمراہ ایتھوپیا کے اپنے سابقہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی کو سراہا اور مینوفیکچرنگ، ادویہ سازی، زراعت، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع کی نشاندہی کی۔

وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ سفارتی سطح پر پائے جانے والے خیرسگالی کے جذبات کو ٹھوس تجارتی نتائج میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے ایتھوپیا کے ساتھ براہِ راست فضائی رابطے کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تحت مارکیٹ تک رسائی کے مذاکرات اور ادویہ سازی سے متعلق رجسٹریشن کے زیرِ التوا معاملات کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔

ایتھوپیا کی وزیر تجارت یاسمین وہابریبی نے پاکستان کے تعمیری تعاون کو سراہا اور اجلاس کو ایتھوپیا کی عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں شمولیت کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ تک دوطرفہ رسائی کے حوالے سے 17 میں سے 11 معاہدے طے پاچکے ہیں۔ انہوں نے باقی ماندہ شمولیتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے تعاون کی درخواست کی اور اس بات پر زور دیا کہ مسلسل مشاورت کے ذریعے پاکستان کے جائز تجارتی مفادات کا بھی تحفظ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری تجارت جواد پال نے ادویہ سازی سے متعلق زیرِ التوا رجسٹریشن کے معاملات حل کرنے، مارکیٹ تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے اور طے شدہ تجارتی ترجیحات پر عملی پیش رفت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان تکنیکی سطح پر مسلسل رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور کرنے اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں وزرا نے ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا اجلاس بلانے اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک قابلِ عمل لائحہ عمل تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فروری 2027 میں مجوزہ دوطرفہ ملاقات سے قبل زیرِ التوا معاملات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پر جام کمال خان نے ایتھوپیا کے ساتھ اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بروقت فیصلوں اور ٹھوس اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے گا۔

Comments

200 حروف