BR100 Increased By (0.31%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Increased By (0.24%)
KSE30 Increased By (0.21%)
BAFL 55.21 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.92 Increased By ▲ 0.31 (1.08%)
CNERGY 12.33 Decreased By ▼ -0.08 (-0.64%)
DFML 16.35 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
DGKC 182.35 Increased By ▲ 1.23 (0.68%)
FABL 91.60 Decreased By ▼ -0.42 (-0.46%)
FCCL 52.00 Increased By ▲ 0.96 (1.88%)
FFL 13.88 Increased By ▲ 0.09 (0.65%)
GGL 18.76 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 288.75 Decreased By ▼ -1.51 (-0.52%)
HUBC 194.24 Increased By ▲ 0.72 (0.37%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.27 (2.96%)
KEL 5.90 Increased By ▲ 0.01 (0.17%)
LOTCHEM 26.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
MLCF 90.39 Increased By ▲ 1.00 (1.12%)
OGDC 300.39 No Change ▼ 0.00 (0%)
PAEL 33.55 Increased By ▲ 0.25 (0.75%)
PIBTL 13.77 Increased By ▲ 0.16 (1.18%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.84 (0.36%)
PPL 217.40 Increased By ▲ 0.37 (0.17%)
PRL 93.50 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SNGP 89.75 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SSGC 22.60 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.08 Increased By ▲ 0.02 (0.28%)
TPLP 12.07 Decreased By ▼ -0.23 (-1.87%)
TRG 54.21 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
UNITY 7.88 Increased By ▲ 0.20 (2.6%)
WTL 0.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیراعظم کی ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی مالیت 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت

  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں ملکی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 2028 تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے قرضوں کی مجموعی مالیت 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 کھرب روپے کردی جائے۔

وزیراعظم نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں ملکی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کاروباری افراد کو مالی وسائل اور کاروباری مواقع تک بہتر رسائی فراہم کرکے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ کاروباری قرضوں سے متعلق آگاہی بڑھانے، مالی معاونت حاصل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرنے اور ملک بھر میں کاروبار کے فروغ کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار قائم کرنے کے لیے متعلقہ ماہرین سے قابل عمل ہونے کے جائزے (فزیبلٹی اسٹڈیز) تیار کرانے اور انہیں مقامی زبانوں میں دستیاب بنانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد عملی رہنمائی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مقامی آبادی کو بااختیار بنانے اور کاروبار قائم کرنے کے مواقع فراہم کرنے سے بڑے شہروں کی جانب نقل مکانی کم کرنے اور ملک میں متوازن ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اجلاس کے دوران حکام نے وزیراعظم کو سمیڈا کو ایک مرکزی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کے لیے جاری اصلاحات پر بریفنگ دی، جو نئے کاروباری افراد کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ بینکوں سے قرضوں کے حصول میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

حکام کے مطابق، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں سمیڈا کے دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی زبانوں میں شہریوں کو معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ہیلپ لائن بھی تیار کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں عالمی ای کامرس کمپنی علی بابا اور سمیڈا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا بھی ذکر کیا گیا، جس کے تحت دو سال کے دوران 10 ہزار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ ایس ایم ای ڈیجیٹل پورٹل کو مزید مؤثر اور صارف دوست بنانے کے لیے بھی اصلاحات جاری ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، جام کمال، مصدق ملک، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ اور چوہدری سالک حسین، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف