BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.09%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.13%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.79 Increased By ▲ 0.18 (0.63%)
CNERGY 12.33 Decreased By ▼ -0.08 (-0.64%)
DFML 16.50 Increased By ▲ 0.17 (1.04%)
DGKC 182.10 Increased By ▲ 0.98 (0.54%)
FABL 91.64 Decreased By ▼ -0.38 (-0.41%)
FCCL 52.10 Increased By ▲ 1.06 (2.08%)
FFL 13.89 Increased By ▲ 0.10 (0.73%)
GGL 19.15 Increased By ▲ 0.21 (1.11%)
HBL 288.11 Decreased By ▼ -2.15 (-0.74%)
HUBC 193.80 Increased By ▲ 0.28 (0.14%)
HUMNL 9.28 Increased By ▲ 0.15 (1.64%)
KEL 5.89 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.11 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 90.09 Increased By ▲ 0.70 (0.78%)
OGDC 299.74 Decreased By ▼ -0.65 (-0.22%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.14 (1.03%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.84 (0.36%)
PPL 216.91 Decreased By ▼ -0.12 (-0.06%)
PRL 92.90 Decreased By ▼ -0.55 (-0.59%)
SNGP 89.60 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 22.70 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 7.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.16 (-1.3%)
TRG 54.15 Increased By ▲ 0.11 (0.2%)
UNITY 7.99 Increased By ▲ 0.31 (4.04%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.01 (1.03%)
مارکٹس

روس سے ڈیزل کی اضافی رسد کے امکانات، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 61 سینٹ یا 0.57 فیصد کمی کے بعد 106.04 ڈالر فی بیرل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم گزشتہ سیشن میں قیمتوں میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں تیل کی رسد کو لاحق خطرات اور روس سے ڈیزل کی اضافی فراہمی کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 61 سینٹ یا 0.57 فیصد کمی کے بعد 106.04 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 47 سینٹ یا 0.5 فیصد کمی سے 93.27 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت پیر کو کاروبار کے اختتام پر 106.65 ڈالر فی بیرل رہی تھی، جو 15 ستمبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس عالمی منڈیوں کو ڈیزل فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ ان کی انتظامیہ نے یوکرین جنگ کے باعث ماسکو کی آمدنی محدود کرنے کے لیے روسی ایندھن پر عائد امریکی پابندیاں بھی عارضی طور پر نرم کردی ہیں۔ روس سے اضافی رسد عالمی منڈی میں ایندھن کی قلت کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

تاہم مشرق وسطیٰ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور بحری راستوں کو لاحق خطرات بدستور برقرار ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب تیل بردار جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

ان واقعات سے عالمی توانائی کی اہم گزرگاہوں پر رسد متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دریں اثنا، اوپیک کے سیکریٹری جنرل ہیثم الغیث نے پیر کو بتایا کہ تنظیم نے رواں سال تیل کی طلب میں اضافے کا تخمینہ 14 لاکھ بیرل یومیہ سے کم کرکے 4 لاکھ بیرل یومیہ کردیا ہے۔ عالمی منڈی میں طلب کی سست رفتار اور رسد کو لاحق خطرات کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف