BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 56.30 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.08 Decreased By ▼ -0.17 (-0.58%)
CNERGY 12.52 Increased By ▲ 0.13 (1.05%)
DFML 16.46 Decreased By ▼ -0.14 (-0.84%)
DGKC 184.38 Decreased By ▼ -1.14 (-0.61%)
FABL 92.13 Decreased By ▼ -0.54 (-0.58%)
FCCL 52.12 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 19.25 Increased By ▲ 0.14 (0.73%)
HBL 295.76 Decreased By ▼ -4.10 (-1.37%)
HUBC 200.15 Increased By ▲ 0.48 (0.24%)
HUMNL 9.38 Increased By ▲ 0.07 (0.75%)
KEL 6.05 Increased By ▲ 0.09 (1.51%)
LOTCHEM 26.38 Decreased By ▼ -0.22 (-0.83%)
MLCF 90.63 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
OGDC 306.12 Decreased By ▼ -2.54 (-0.82%)
PAEL 33.96 Increased By ▲ 0.23 (0.68%)
PIBTL 13.52 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 235.46 Decreased By ▼ -1.15 (-0.49%)
PPL 218.94 Increased By ▲ 0.59 (0.27%)
PRL 93.07 Increased By ▲ 1.95 (2.14%)
SNGP 90.35 Decreased By ▼ -0.89 (-0.98%)
SSGC 23.06 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.17 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.38 Increased By ▲ 0.58 (4.92%)
TRG 55.29 Increased By ▲ 0.07 (0.13%)
UNITY 7.73 Increased By ▲ 0.08 (1.05%)
WTL 0.99 Decreased By ▼ -0.01 (-1%)
پاکستان

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک، 309 زخمی، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

  • شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرنے والے ایسے پرتشدد اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق حوثی باغیوں نے رواں ہفتے تیسری مرتبہ ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوگئے۔ حوثیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار سعودی شہری، بنگلہ دیش کے دو باشندے اور امریکا، اردن، فلسطین، شام، سوڈان اور مصر کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

حملے کے بعد زخمیوں کو ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ریاض آنے والی تمام پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا اور ایئرپورٹ کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔

رائٹرز کے مطابق ہفتے کو ہونے والے حملے سے قبل سعودی عرب کے خطرے سے آگاہ کرنے والے نظام کی جانب سے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ رواں ہفتے کے ابتدائی دو حملوں میں بھی چار افراد ہلاک ہوئے تھے اور رن وے پر کھڑے ایک سعودی تجارتی طیارے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے خلاف سعودی حملوں میں شامل ہونے کے امکان کا جائزہ لے سکتا ہے۔

ادھر سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان 2022 میں طے پانے والی جنگ بندی گزشتہ موسم گرما میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد خطے میں لڑائی دوبارہ شدت اختیار کرگئی ہے۔

ریاض میں آئندہ اہم توانائی اور سرمایہ کاری کانفرنسیں بھی منعقد ہونا ہیں۔ منتظمین نے حملوں کے باوجود ان تقریبات کو طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

200 حروف