BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.09%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.13%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.79 Increased By ▲ 0.18 (0.63%)
CNERGY 12.33 Decreased By ▼ -0.08 (-0.64%)
DFML 16.50 Increased By ▲ 0.17 (1.04%)
DGKC 182.10 Increased By ▲ 0.98 (0.54%)
FABL 91.64 Decreased By ▼ -0.38 (-0.41%)
FCCL 52.10 Increased By ▲ 1.06 (2.08%)
FFL 13.89 Increased By ▲ 0.10 (0.73%)
GGL 19.15 Increased By ▲ 0.21 (1.11%)
HBL 288.11 Decreased By ▼ -2.15 (-0.74%)
HUBC 193.80 Increased By ▲ 0.28 (0.14%)
HUMNL 9.28 Increased By ▲ 0.15 (1.64%)
KEL 5.89 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.11 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 90.09 Increased By ▲ 0.70 (0.78%)
OGDC 299.74 Decreased By ▼ -0.65 (-0.22%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.14 (1.03%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.84 (0.36%)
PPL 216.91 Decreased By ▼ -0.12 (-0.06%)
PRL 92.90 Decreased By ▼ -0.55 (-0.59%)
SNGP 89.60 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 22.70 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 7.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.16 (-1.3%)
TRG 54.15 Increased By ▲ 0.11 (0.2%)
UNITY 7.99 Increased By ▲ 0.31 (4.04%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.01 (1.03%)
مارکٹس

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

  • بینچ مارک انڈیکس 944.43 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے سے 166,068.84 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر خریداری کا رجحان بحال ہوگیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی منٹوں میں 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 944.43 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے سے 166,068.84 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے نمایاں حصص میں لکی سیمنٹ ، ڈی جی خان سیمنٹ ، حبیب بینک ، ایم سی بی بینک ، میزان بینک ، نیشنل بینک ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی ، ماری انرجیز اور پاکستان اسٹیٹ آئل مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

پیر کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ملکی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور سعودی عرب، حوثیوں، امریکا اور ایران کے درمیان علاقائی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص میں سرمایہ کاری کم کردی تھی۔ نتیجتاً کے ایس ای 100 انڈیکس 1,964.87 پوائنٹس یا 1.18 فیصد گر کر 165,124.41 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی منڈیوں میں منگل کو ایشیائی حصص میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کی قیادت ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص نے کی۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں بلند رہیں، جس سے ڈالر کو بھی سہارا ملا۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 2 فیصد گر گیا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 6 فیصد اور جاپان کا نکی انڈیکس 2.6 فیصد نیچے آگیا۔

امریکی ٹیکنالوجی حصص پر مشتمل نیس ڈیک انڈیکس بھی پیر کو 0.5 فیصد گر گیا، جس کی وجہ چِپ ساز کمپنیوں کے حصص میں کمی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکا اور چین کے درمیان بڑھتے مقابلے سے متعلق خدشات تھے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ اس ہفتے امریکی بینکوں کے مالی نتائج پر مرکوز رہے گی، جن سے قرضوں کی نمو، مالیاتی اخراجات اور کاروباری سرگرمیوں پر امریکی بانڈز کے بڑھتے منافع کے اثرات کا اندازہ لگایا جائے گا۔ آج جے پی مورگن چیس، گولڈمین سیکس، سٹی گروپ اور ویلز فارگو سمیت چار بڑے امریکی بینک اپنے نتائج جاری کریں گے۔

یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے۔

Comments

200 حروف