BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.09%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.13%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.79 Increased By ▲ 0.18 (0.63%)
CNERGY 12.33 Decreased By ▼ -0.08 (-0.64%)
DFML 16.50 Increased By ▲ 0.17 (1.04%)
DGKC 182.10 Increased By ▲ 0.98 (0.54%)
FABL 91.64 Decreased By ▼ -0.38 (-0.41%)
FCCL 52.10 Increased By ▲ 1.06 (2.08%)
FFL 13.89 Increased By ▲ 0.10 (0.73%)
GGL 19.15 Increased By ▲ 0.21 (1.11%)
HBL 288.11 Decreased By ▼ -2.15 (-0.74%)
HUBC 193.80 Increased By ▲ 0.28 (0.14%)
HUMNL 9.28 Increased By ▲ 0.15 (1.64%)
KEL 5.89 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.11 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 90.09 Increased By ▲ 0.70 (0.78%)
OGDC 299.74 Decreased By ▼ -0.65 (-0.22%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.14 (1.03%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.84 (0.36%)
PPL 216.91 Decreased By ▼ -0.12 (-0.06%)
PRL 92.90 Decreased By ▼ -0.55 (-0.59%)
SNGP 89.60 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 22.70 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 7.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.16 (-1.3%)
TRG 54.15 Increased By ▲ 0.11 (0.2%)
UNITY 7.99 Increased By ▲ 0.31 (4.04%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.01 (1.03%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں توانائی تنصیبات پر حملے، امریکی ڈالر کی قدر مستحکم

  • ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو ظاہر کرتا ہے، ایشیائی کاروبار کے دوران 102.56 پر رہا
شائع اپ ڈیٹ

ایشیائی مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی، جبکہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر تازہ حملوں کے بعد جغرافیائی سیاسی خطرات بڑھ گئے۔ سرمایہ کاروں کی توجہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں، امریکی بانڈز پر منافع اور عالمی شرح سود کی صورتحال پر مرکوز ہے۔

ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو ظاہر کرتا ہے، ایشیائی کاروبار کے دوران 102.56 پر رہا۔ پیر کو انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا اور ڈالر اپریل 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب موجود ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پیپر اسٹون گروپ کے سربراہ برائے تحقیق کرس ویسٹن کے مطابق نسبتاً بلند شرح سود، امریکی معیشت کی مضبوط نمو اور محفوظ سرمایہ کاری کے لیے ڈالر کی بڑھتی طلب امریکی کرنسی کو سہارا دے رہی ہے۔

توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور امریکی ٹریژری بانڈز پر منافع میں اضافے نے بھی ڈالر کو دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط کیا ہے، جبکہ فرانس کی بانڈ مارکیٹ میں بے چینی سے یورو پر دباؤ بڑھا ہے۔

منگل کو یورو 1.1159 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3209 ڈالر پر مستحکم رہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.1 فیصد کمی سے 158.435 ین پر آگیا۔ چینی یوآن چار سال کی مضبوط ترین سطح کے قریب رہا۔

ادھر آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے مہنگائی برقرار رہنے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے مزید شرح سود بڑھانے کا امکان برقرار رکھا ہے۔

کرپٹو مارکیٹ میں بٹ کوائن 2 فیصد کمی سے 81,365.56 ڈالر جبکہ ایتھر 3.8 فیصد کمی سے 2,422.06 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل 0.9 فیصد کمی سے 105.74 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

Comments

200 حروف