BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
مارکٹس

مضبوط ڈالر، سونے کی قیمت ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے سے 4,288.36 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت میں جمعہ کو معمولی اضافہ ہوا، تاہم مضبوط امریکی ڈالر اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود بلند رکھنے کی توقعات کے باعث سونا رواں ہفتے مجموعی طور پر خسارے میں جانے کی جانب گامزن ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے سے 4,288.36 ڈالر فی اونس ہوگئی، تاہم رواں ہفتے اب تک اس کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4,323.10 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

امریکی ڈالر بھی ہفتہ وار بنیاد پر اضافے کی جانب گامزن ہے، جس کے باعث دیگر کرنسیوں میں سونا رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے قیمتی دھات مہنگی ہوگئی ہے۔ امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ میں بھی اضافہ جاری رہا۔

او اے این ڈی اے کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار کیلون وونگ کے مطابق مارکیٹ کی توجہ آئندہ بھی شرح سود کی صورتحال پر مرکوز رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مارکیٹ فیڈرل ریزرو کی زیادہ سخت مالیاتی پالیسی کی توقعات ظاہر کرتی ہے تو ڈالر مضبوط ہوگا، جو سونے کے لیے منفی عنصر ہے۔

گزشتہ ہفتے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کے بعد فیڈ کے دو عہدیداروں نے مزید شرح سود بڑھانے کی ضرورت کا عندیہ دیا، جس سے بلند شرح سود طویل عرصے تک برقرار رہنے کی توقعات مضبوط ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین نے جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے ہوئے سرکاری قرضوں کے باعث سونے کی محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر طلب برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

چاندی 0.1 فیصد کمی سے 63.81 ڈالر، پلاٹینم 0.5 فیصد اضافے سے 1,756.90 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 1.3 فیصد کمی سے 1,257.56 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف