BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، دشمن کو ناقابل علاج دردِ سر دینے کی صلاحیت کا دعویٰ

  • سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا نے اتوار کو انتہائی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے حامل ایک نئے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا، جس کی نگرانی ملک کے رہنما کم جونگ ان نے کی۔ سرکاری میڈیا نے منگل کو بتایا کہ کم جونگ ان نے ملک کی جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانے میں پیش رفت کو سراہا۔

کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تجربہ مسلح افواج کی جنگی صلاحیت میں نمایاں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے بقول دشمن اس پیش رفت کے معنی بغیر کسی وضاحت کے بہتر طور پر سمجھ جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی۔ جاری کی گئی تصاویر میں کم جونگ ان کو اپنی نوعمر بیٹی کے ہمراہ ایک اسکرین کا جائزہ لیتے دکھایا گیا، جس پر ملک کے مشرقی ساحل کا نقشہ اور پرواز کا راستہ دکھایا گیا تھا۔

سیول میں قائم شمالی کوریا سے متعلق ویب سائٹ این کے نیوز کے مطابق یہ میزائل ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل سے لیس کسی میزائل کا جدید ورژن معلوم ہوتا ہے۔ ایسے ہتھیار میزائل شکن دفاع سے بچنے کے لیے وار ہیڈ کو راستے میں موو کرنے کی صلاحیت دے سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ شمالی کوریا نے اتوار کو اپنے مشرقی ساحل سے دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

یہ تجربہ ایسے وقت ہوا جب پیانگ یانگ نے امریکا پر فوجی مشقوں کے ذریعے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پیر کو جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اور جزیرہ نما کوریا میں امن، استحکام اور جوہری تخفیف کے لیے قریبی رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف