BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
پاکستان

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی سزائیں معطل کردیں

  • سپریم کورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو سوشل میڈیا پر تنقیدی پوسٹس کے جرم میں سنائی گئی 17،17 سال قید کی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو انسانی حقوق کی معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو سنائی گئی 17،17 سال قید کی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد ان کی حراست ختم ہوگئی، جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ، جو خود بھی وکیل ہیں، کو جنوری میں ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کرنے کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔

دونوں نے الزامات کی تردید کی ہے۔

ایمان مزاری نے اس سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور بعد ازاں اپنا مقدمہ سپریم کورٹ لے گئیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ وہ جمعرات کو اپنا فیصلہ سنا رہی ہے، جبکہ ماتحت عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کی توقع آئندہ چند ہفتوں میں ہے۔

ایمان مزاری کی والدہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں انسانی حقوق کی وزیر رہنے والی شیریں مزاری نے کہا، ’’میں سپریم کورٹ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے بالآخر اس جوڑے کو انصاف فراہم کیا۔‘‘

انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ ہمارے خاندان کو اب بھی اس جوڑے کی رہائی کا انتظار ہے۔

ایمان مزاری نے پاکستان میں نسلی اقلیتوں اور صحافیوں کے حقوق کے دفاع کے حوالے سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

انہیں اور ان کے شوہر کو جنوری میں انسدادِ الیکٹرانک جرائم ایکٹ کے تحت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شورش زدہ علاقوں میں فوجی کارروائیوں پر تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹس کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے ماہرین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر تنظیموں نے مقدمے کی منصفانہ سماعت پر سوالات اٹھائے تھے۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ اس کی عدلیہ آزاد ہے۔

Comments

200 حروف