BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.96 Decreased By ▼ -0.16 (-1.22%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.78 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 305.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 314.15 Decreased By ▼ -2.58 (-0.81%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -4.41 (-1.94%)
PRL 90.99 Decreased By ▼ -2.03 (-2.18%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ کشیدگی : خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

  • برینٹ کروڈ کے فیوچرز 2.77 ڈالر یا 2.83 فیصد اضافے سے 100.69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت بدھ کو 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرکے چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

برینٹ کروڈ کے فیوچرز 2.77 ڈالر یا 2.83 فیصد اضافے سے 100.69 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جبکہ کاروبار کے دوران قیمت 100.95 ڈالر تک پہنچ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) 2.18 ڈالر یا 2.34 فیصد اضافے سے 95.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع طویل ہونے کے خدشات کے باعث مارکیٹ میں تیل کی سپلائی سے متعلق خطرات بڑھ رہے ہیں۔ حوثیوں کے سعودی توانائی تنصیبات پر حملوں سے تیل کی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ بحیرہ احمر سے تیل کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

اہم آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل پہلے ہی نمایاں کم ہوچکی ہے۔ رائسٹڈ انرجی کے مطابق 30 اگست کو لڑائی دوبارہ شروع ہونے سے قبل ہرمز سے تقریباً 80 سے 90 لاکھ بیرل یومیہ تیل گزرتا تھا، جو حالیہ عرصے میں کم ہوکر 20 لاکھ بیرل یومیہ سے بھی نیچے آگیا۔

دریں اثنا فزیکل مارکیٹ میں بھی برینٹ کی قیمت 3 ستمبر سے 100 ڈالر فی بیرل سے زائد رہی ہے۔ یورپی ڈیزل تقریباً 199 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ ڈیزل کی ریفائننگ مارجن یکم ستمبر کو ریکارڈ 78.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قلت اور بلند تیل قیمتیں عالمی افراط زر پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف