دنیا
انڈونیشیا: فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک، 36 لاپتا
- صوبہ بنتن میں آگ سے 15 افراد محفوظ رہے، جن میں سے 4 کو طبی مراکز منتقل کیا گیا۔
انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد اتوار کو امدادی کارکن 36 لاپتا ملازمین کی تلاش میں مصروف رہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھنے کے ایک روز بعد بھی سلگتے مقامات پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔
صوبہ بنتن میں آگ سے 15 افراد محفوظ رہے، جن میں سے 4 کو طبی مراکز منتقل کیا گیا۔
آگ ہفتے کی شام ضلع سرنگ کے علاقے چیکانڈے میں واقع ایک کینڈی فیکٹری میں لگی۔ حکام نے آتشزدگی کی وجہ کا اعلان نہیں کیا۔
امدادی ٹیمیں تباہ شدہ عمارت کے ان حصوں کی تلاشی لے رہی تھیں جہاں متاثرین کے پھنسے ہونے کا خدشہ تھا۔
فیکٹری کے بعض حصوں میں شعلے اور آگ کے چھوٹے مراکز برقرار رہنے کے باعث فائر فائٹرز کولنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے تھے۔




















Comments