مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم آفس کے بیان میں شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا
وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
وزیراعظم آفس کے بیان میں شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں اور عزم قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھے گا۔
اس سے قبل رواں ہفتے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متعدد جھڑپوں میں کم از کم 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔




















Comments