BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
مارکٹس

امریکی روزگار کے اعداد و شمار سے قبل سونے کی قیمتیں مستحکم

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,477.10 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں جمعہ کو مستحکم رہیں اور رواں ہفتے معمولی اضافے کی جانب گامزن رہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ امریکا کے اہم روزگار کے اعداد و شمار پر مرکوز ہے، جن سے امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ شرح سود کے فیصلے سے متعلق اشارے ملنے کی توقع ہے۔

رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,477.10 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔ جمعرات کو سونے کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کی بڑی وجہ فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر کا یہ بیان تھا کہ اگر اعداد و شمار مہنگائی کے دباؤ میں مسلسل کمی ظاہر کریں تو وہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی حمایت کریں گے۔

دسمبر ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,522.60 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹولکے مطابق مارکیٹ میں رواں ماہ فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے تقریباً 50 فیصد امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ امریکا کی نان فارم پے رولز رپورٹ 1230 جی ایم ٹی پر جاری کی جانی ہے۔

وی ٹی مارکیٹس کے عالمی حکمت عملی آپریشنز کے سربراہ راس میکسویل نے کہا کہ کمزور روزگار کے اعداد و شمار اور بے روزگاری میں اضافہ شرح سود بڑھانے کے جواز کو کمزور کرسکتا ہے، جس سے سونے کی قیمتوں میں بحالی ممکن ہے۔ تاہم، آئندہ ہفتے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری ہونے کے باعث سونا مارکیٹ کے بدلتے رجحانات سے متاثر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی طلب بدستور قیمتوں کو سہارا دے رہی ہے، جس سے ممکنہ کمی محدود رہ سکتی ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور 0.3 فیصد کمی کے بعد 66.78 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.8 فیصد کمی کے بعد 1,811.28 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.4 فیصد کمی سے 1,415.75 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

Comments

200 حروف