BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.74 Decreased By ▼ -0.24 (-1.85%)
DFML 18.66 Increased By ▲ 1.17 (6.69%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 0.78 (0.42%)
FABL 93.12 Decreased By ▼ -0.59 (-0.63%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.15 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -0.23 (-0.25%)
OGDC 314.90 Increased By ▲ 1.51 (0.48%)
PAEL 34.98 Decreased By ▼ -0.26 (-0.74%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.44 Decreased By ▼ -0.92 (-0.42%)
PRL 90.10 Decreased By ▼ -1.12 (-1.23%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.5%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.59 Decreased By ▼ -1.20 (-2.15%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

ڈالر اور بانڈ ییلڈ میں کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 4,409.97 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی قدر اور امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ میں کمی ہے، جبکہ سرمایہ کار امریکی نان فارم پے رولز کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو فیڈرل ریزرو کے آئندہ پالیسی فیصلے سے متعلق توقعات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 4,409.97 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت تقریباً ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ امریکی گولڈ فیوچرز 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,455.30 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

امریکی ڈالر دباؤ کا شکار رہا جبکہ امریکی ٹریژری ییلڈز بھی کئی سال کی بلند سطح سے نیچے آگئیں۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے ڈالر میں قیمت والے سونے سمیت دیگر دھاتیں نسبتاً سستی ہوجاتی ہیں۔

اہم امریکی نان فارم پے رولز رپورٹ جمعہ کو جاری کی جائے گی۔ اس سے قبل اے ڈی پی نیشنل ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق اگست میں امریکہ میں نجی شعبے کی ملازمتوں میں معتدل اضافہ ہوا۔

ٹیسٹی لائیو کے عالمی میکرو سربراہ الیا اسپیوک نے کہا کہ روزگار کی رپورٹ رواں ہفتے کا سب سے اہم اشارہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر رپورٹ توقعات سے کمزور رہی اور ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہوئے تو سونے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹولکے مطابق مارکیٹ اس ماہ امریکی شرح سود میں اضافے کا 62 فیصد امکان ظاہر کر رہی ہے۔

دوسری جانب فیڈرل ریزرو کی تازہ رپورٹ میں امریکی اقتصادی سرگرمی، روزگار اور قیمتوں میں معتدل اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 0.6 فیصد اضافے سے 65.74 ڈالر، پلاٹینم 0.6 فیصد بڑھ کر 1,770.88 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.6 فیصد اضافے سے 1,354 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف