BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
مارکٹس

امریکی مہنگائی کے اعدادوشمار سے قبل سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,642.74 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت میں بدھ کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ سیشن میں قیمت تین ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ سرمایہ کار اب امریکا کی اہم مہنگائی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود سے متعلق پالیسی کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,642.74 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ منگل کو سونے کی قیمت مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بانڈز کی بائی بیک کا اعلان سامنے آنے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

امریکی گولڈ فیوچرز 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,700.70 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ جولائی کے لیے امریکا کے پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچرز پرائس انڈیکس پر مرکوز ہے، جو فیڈرل ریزرو کا ترجیحی مہنگائی پیمانہ ہے۔ یہ اعدادوشمار 1230 جی ایم ٹی پر جاری کیے جانے ہیں۔

جمعہ کو فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کی جیکسن ہول سمپوزیم میں تقریر بھی مارکیٹ کی توجہ کا مرکز ہوگی۔

ایکسنس کے مالیاتی مارکیٹس اسٹریٹجسٹ وائِل مکارم کے مطابق توقعات سے کم مہنگائی اور وارش کی جانب سے نرم یا متوازن پالیسی کا عندیہ سونے کے لیے سب سے زیادہ مثبت ہوگا، کیونکہ اس سے حقیقی شرح منافع میں کمی کی توقع مضبوط ہوسکتی ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ ماہ فیڈ کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے 61.6 فیصد امکانات دیکھے جارہے ہیں۔

دریں اثنا، اسپاٹ سلور 0.9 فیصد اضافے سے 69.26 ڈالر، پلاٹینم 0.4 فیصد بڑھ کر 1,865.09 ڈالر اور پیلیڈیم 1.3 فیصد اضافے سے 1,343.75 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف