BR100 Increased By (0.43%)
BR30 Increased By (0.72%)
KSE100 Increased By (0.59%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 59.10 Increased By ▲ 0.13 (0.22%)
BIPL 27.35 Increased By ▲ 0.29 (1.07%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 1.35 (3.88%)
CNERGY 10.98 Decreased By ▼ -0.08 (-0.72%)
DFML 18.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
DGKC 218.85 Increased By ▲ 1.86 (0.86%)
FABL 100.55 Decreased By ▼ -1.79 (-1.75%)
FCCL 56.69 Increased By ▲ 0.27 (0.48%)
FFL 16.61 Increased By ▲ 0.20 (1.22%)
GGL 23.68 Decreased By ▼ -0.13 (-0.55%)
HBL 321.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.04%)
HUBC 222.74 Increased By ▲ 1.22 (0.55%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.04 (-0.37%)
KEL 7.34 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
LOTCHEM 27.22 Increased By ▲ 0.10 (0.37%)
MLCF 99.59 Increased By ▲ 1.65 (1.68%)
OGDC 317.25 Increased By ▲ 0.95 (0.3%)
PAEL 42.73 Increased By ▲ 0.43 (1.02%)
PIBTL 16.95 Increased By ▲ 0.17 (1.01%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 5.62 (2.09%)
PPL 221.88 Increased By ▲ 1.19 (0.54%)
PRL 62.96 Decreased By ▼ -0.69 (-1.08%)
SNGP 105.40 Decreased By ▼ -0.84 (-0.79%)
SSGC 27.18 Increased By ▲ 0.10 (0.37%)
TELE 8.80 Increased By ▲ 0.07 (0.8%)
TPLP 14.80 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
TRG 62.00 Increased By ▲ 0.59 (0.96%)
UNITY 12.08 Increased By ▲ 0.94 (8.44%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

بینک آف پنجاب کو بحرین میں نئے یونٹ کے قیام کی منظوری مل گئی

  • اوورسیز ہول سیل بینکنگ یونٹ مطلوبہ ریگولیٹری منظوریوں کے حصول کے بعد ہی کام شروع کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

بینک آف پنجاب کو بحرین میں اوورسیز ہول سیل بینکنگ یونٹ قائم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منظوری مل گئی ہے جو بینک کے بین الاقوامی دائرہ کار کو وسعت دینے کے منصوبوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

لسٹڈ بینک نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے 5 اگست 2026 کے خط کے ذریعے بینک کو مملکتِ بحرین میں اوورسیز ہول سیل بینکنگ یونٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے، تاہم یہ منظوری پاکستان اور بحرین کے متعلقہ ریگولیٹری حکام سے تمام مطلوبہ منظوریوں کے حصول، متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط کی پابندی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے عائد کردہ شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔

2024 میں بینک آف پنجاب کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سےبحرین میں ہول سیل بینکنگ یونٹ اور متحدہ عرب امارات میں نمائندہ دفتر قائم کرنے کی منظوری مل گئی تھی۔

بینک آف پنجاب نے جمعرات کو جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ بحرین میں مجوزہ اوورسیز ہول سیل بینکنگ یونٹ تمام مطلوبہ ریگولیٹری منظوریوں کے حصول کے بعد ہی کام شروع کرے گا جن میں سینٹرل بینک آف بحرین سے این او سی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مطلوبہ بینکاری لائسنس کا اجرا بھی شامل ہے۔

ہول سیل بینکنگ سے مراد بڑے صارفین کو مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے جن میں دیگر بینک، مالیاتی ادارے، سرکاری ایجنسیاں، بڑی کارپوریشنز اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز شامل ہیں۔

Comments

200 حروف