BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے ایران پر دوبارہ حملے

  • فضائی حملے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر شروع کیے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
شائع اپ ڈیٹ

امریکا نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف مسلسل آٹھویں رات بھی حملے جاری رکھے، اس سے قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

ایک ماہ قبل طے پانے والا عبوری جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ہفتے ناکام ہونے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان حملوں میں شدت آ گئی ہے جس سے دوبارہ مکمل جنگ چھڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ہفتے کو مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 6 بجے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی شپنگ کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے اور گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے پاسدارانِ انقلاب کے دستوں کو فوری سزا دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بعد میں بتایا کہ اس نے اپنے حملوں کا سلسلہ مکمل کرلیا جن میں ایرانی فوجی ساحلی نگرانی اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ امریکہ نے جنوبی ایران میں سیرک کے قریب حملہ کیا، کسی جانی نقصان یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ امریکی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب شادگان کے نزدیک بھی ایک مقام کو نشانہ بنایا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے اتوار کی صبح فوج کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایرانی فوج نے کویت کے الادیری کیمپ اور علی السالم ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اثاثوں اور سازوسامان کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے خلیج میں امریکی اثاثوں اور اتحادیوں کے خلاف ایران کے حملوں کے سلسلے میں دونوں اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ دونوں ہلاکتیں جمعہ کو ہوئیں اور ایک تیسرا امریکی فوجی لاپتہ ہے، اس اعلان کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ 420 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ان کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

ایران کی جانب سے ایرانی پلوں، بجلی کی تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر امریکی حملوں کے بعد ہفتے کو سعودی عرب کے ساتھ ساتھ خلیج میں امریکہ کے دیگر اتحادیوں اور اردن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا کہ امریکی اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ ٹرمپ کے دستخط مکمل طور پر بے وقعت اور ساکھ سے عاری ہیں۔

بیان میں امریکہ کو اس سے بھی بھاری قیمت چکانے اور مزید ذلت کا انتباہ دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

خامنہ ای کے ٹھکانے اب بھی ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔

یہ تنازع جس کا آغاز فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں سے ہوا تھا (اس امید کے ساتھ کہ اس کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ناکارہ بنایا جا سکے اور اس کے علاقائی پراکسیوں کو کمزور کیا جا سکے)، توانائی کی سپلائی میں شدید خلل، عالمی افراطِ زر کے خدشات اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ کا باعث بن چکا ہے۔

ہفتے کو کویت کو مسلسل حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بارے میں مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے، تاہم ان حملوں کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران کچھ فائر فائٹرز اور آئل سیکٹر کے ملازمین زخمی ہوئے۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں قائم امریکی فوجی سپورٹ سینٹر کیمپ عارف جان کو نشانہ بنایا اور علی السالم ایئربیس پر ایک راڈار کی سہولت کو تباہ کر دیا۔ بعد ازاں کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن نے تصدیق کی کہ مسلسل ایرانی حملوں میں اس کی ایک آئل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس سے املاک کو شدید نقصان پہنچا اور چند افراد زخمی ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس پر موجود امریکی جنگی طیاروں کے ایک مرکز اور ایک انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ہفتے کی علی الصبح اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے الازرق پر میزائل اور ڈرون حملے کرکے کم از کم دو امریکی جنگی طیاروں اور تین دیگر طیاروں کو تباہ کر دیا۔ تاہم رائٹرز آزادانہ طور پر ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے قبل از وقت انتباہی نظام (ارلی وارننگ سسٹم) نے ہفتے کی صبح الرٹ جاری کرتے ہوئے الخرج اور ینبع کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی۔ ریاض کے مشرق میں واقع الخرج ایک ایسے فوجی اڈے کا گھر ہے جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں، جبکہ بحیرہ احمر پر واقع ینبع ایک اہم آئل ایکسپورٹ ٹرمینل ہے۔

معاملے سے باخبر دو افراد نے بتایا کہ انتباہی سگنلز ایران کے میزائل حملے کے بعد متحرک ہوئے، جو گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے میں سعودی عرب پر پہلا حملہ ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا آفس نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے بھی سعودی عرب پر کسی حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر متوقع صورتحال کے پیشِ نظر امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز بیرونِ ملک مقیم امریکی شہریوں کے لیے دنیا بھر میں سفری الرٹ جاری کر دیا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی عارضی بندش سفری منصوبوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا تھا کہ اس نے ایران کے جاسوسی مراکز، فوجی لاجسٹکس کے ڈھانچے، زیرِ زمین ہتھیاروں کے ذخائر اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ہفتے کی صبح آبنائے ہرمز کے سرحدی صوبے ہرمزگان میں امریکی فضائی حملوں میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے، جبکہ دو پلوں اور ایک سڑک کی سرنگ کو نقصان پہنچا۔ ایران کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ملک پر ہونے والے امریکی حملوں میں 50 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے، جہاں سے دنیا کی پٹرولیم سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔دونوں فریقین نے بحری ٹریفک کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ بحری ناکہ بندی نافذ کر رہا ہے جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق یورپی یونین اور خلیجی ممالک نے ہفتے کو ایک مشترکہ بیان میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحری جہاز رانی میں تمام حملے اور مداخلت فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرے اور آبنائے ہرمز کو کسی بھی شرط یا فیس کے بغیر کھلا رکھے۔

Comments

200 حروف