ایران کا کسی بھی خطرے پر فوری جواب دینے کا انتباہ، اسرائیل کو روکنے کے امریکی وعدے کا حوالہ
- آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کے طریقۂ کار پر اتفاق کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں تکنیکی مذاکرات ہوئے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران اپنے عوام یا قیادت کے خلاف کسی بھی خطرے کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے تل ابیب میں اپنے پالتو جانوروں کو لگام دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اگر انہوں نے اپنے آقا کو نظر انداز کیا تو ایران انہیں سبق سکھائے گا۔
مذاکرات کی براہِ راست معلومات رکھنے والے ایک ذرائع اور ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکہ اور ایران نے بدھ کو دوحہ میں تکنیکی مذاکرات کیے کیونکہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کے بہاؤ پر اتفاق رائے اور ایک پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عباس عراقچی کی ایکس پوسٹ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے ان بیانات کے ساتھ منسلک تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ”موت کے نشانے پر“ہیں۔























Comments