BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان پہنچیں گے

  • ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا، جس میں وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں، اسلام آباد
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر منگل 23 جون کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفترِ خارجہ نے بتایا کہ صدر پزشکیان کے ہمراہ وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران صدر پزشکیان پاکستان کے صدر سے ملاقات اور وزیر اعظم کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ بھی ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ صدر ایران کی حیثیت سے ڈاکٹر پزشکیان کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت، توانائی، سرحدوں کی سیکیورٹی، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں (کنیکٹیویٹی) سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کریں گے۔ یہ دورہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد جاری سفارتی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کا ایک اہم موقع بھی فراہم کرے گا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

اتوار کے روز شروع ہونے والے اور رات گئے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد وسطی سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام برگن اسٹاک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم نے ایک کامیاب حتمی معاہدے کے لیے بہت اچھی بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز اب “کھلی ہے اور وہاں سے لاکھوں بیرل خام تیل اور قدرتی گیس گزر رہی ہے جو اس سے پہلے نہیں گزر پا رہی تھی ۔

جھیل لوسرن کے کنارے واقع برگن اسٹاک کے پرتعیش کمپلیکس میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان اور قطر نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔

Comments

200 حروف