BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.50 Decreased By ▼ -1.52 (-1.63%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے پریمیم پرائز بانڈز کی یومیہ فروخت کی رپورٹنگ لازمی قرار دے دی

  • اسٹیٹ بینک: پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت کی رقم بروقت منتقل نہ کرنے والے بینک تاخیر کی لاگت ادا کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پریمیم پرائز بانڈز (پی پی بی) کی فروخت کی رپورٹنگ کے طریقہ کار پر نظرثانی کرتے ہوئے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان تمام لین دین کی رقم اسی روز اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے ساتھ طے کریں۔

اسٹیٹ بینک کے کرنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ”جو بینک فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا اسی روز تصفیہ نہیں کرے گا، وہ تاخیر کی مدت کے لیے فنڈز کے استعمال کی لاگت ادا کرنے کا پابند ہوگا، جس کا حساب ہر روز رائج اسٹیٹ بینک کی اوور نائٹ ریورس ریپو (سیلنگ) شرح کے مطابق لگایا جائے گا۔“

مرکزی بینک نے رجسٹرڈ پریمیم پرائز بانڈز کے تجارتی بینکوں کے ذریعے اجرا کے طریقہ کار (ایس او پیز) اور دیگر متعلقہ ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت کی رپورٹنگ کے موجودہ نظام کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت کے تمام لین دین کی مقررہ وقت کے اندر ڈی اے پی کے ذریعے رپورٹنگ کی جائے گی، جبکہ ایس بی پی بی ایس سی کراچی متعلقہ بینک کی جانب سے روزانہ رپورٹ کی گئی فروخت کی بنیاد پر اس کے اکاؤنٹ سے متعلقہ رقم ڈیبٹ کرے گا۔ اسی طرح ایس بی پی بی ایس سی کراچی کو تاخیر کی صورت میں فنڈز کے استعمال کی لاگت کا حساب لگانے اور متعلقہ بینک سے اس کی وصولی کا بھی ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق اگر کسی بینک کی جانب سے فروخت، انکیشمنٹ یا منتقلی کے لین دین کی رپورٹ نہ کرنے، تاخیر سے رپورٹ کرنے یا غلط رپورٹنگ کے باعث منافع یا انعامی رقم غلط طور پر ادا ہو جائے تو متعلقہ بینک مجموعی رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا، تاہم جہاں ممکن ہو، انکم ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کی جا سکے گی۔

Comments

200 حروف