BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

پی آئی اے کا ممکنہ سی ای او ایئر انڈیا کا سربراہ مقرر

  • گیبریمیریم کو ایک وقت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا چیف ایگزیکٹو بننے کے لیے بھی موزوں امیدوار سمجھا جا رہا تھا
شائع اپ ڈیٹ

ایئر انڈیا نے بدھ کے روز ایتھوپین ایئر لائنز گروپ کے سابق سربراہ ٹیولڈے گیبریمیریم کو اپنا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا تاکہ وہ ایک مشکل دور کے بعد ایئر لائن کی قیادت سنبھال سکیں۔

گیبریمیریم کو ایک وقت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا چیف ایگزیکٹو بننے کے لیے بھی موزوں امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔ گزشتہ ماہ بلومبرگ نے رپورٹ کیا تھا کہ پی آئی اے نے انہیں سی ای او کے عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا۔

ٹیولڈے نے کیمبل ولسن کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 2022 میں ایئر انڈیا کے ٹاٹا گروپ کی ملکیت میں واپسی کے بعد سے ایئر لائن کی قیادت کی تھی اور بعد میں استعفیٰ دے دیا۔

ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن نے کہا کہ ایئر لائن اب عملدرآمد اور توسیع کے ایک اہم دو میں داخل ہو رہی ہے۔

ٹیولڈے نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک ایتھوپین ایئر لائنز گروپ کی قیادت کی۔

ایئر انڈیا نے بڑے پیمانے پر ایئر لائن کی تبدیلیوں کو منظم کرنے کے ان کے تجربے کو سراہا ہے۔

2022 میں سابقہ سرکاری ملکیت والی ایئر لائن کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے بعد ٹاٹا گروپ نے ایئر انڈیا کی بحالی کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا، جس کے تحت ریکارڈ تعداد میں طیاروں کے آرڈرز دیے گئے، پرانے بیڑے کو جدید بنایا گیا اور ایئر انڈیا کو گروپ کی دیگر ایئر لائنز کے ساتھ ضم کیا جا رہا ہے۔

ایئر لائن کو سب سے بڑا دھچکا جون 2025 میں لگا جب ایئر انڈیا کی پرواز 171، جو لندن جانے والی بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھی، احمد آباد سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ حادثے میں طیارے میں سوار 242 افراد میں سے 241 افراد اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کے بعد ایئر لائن کو ریگولیٹری اداروں کی جانب سے سخت نگرانی کا سامنا ہے اور حفاظتی امور سے متعلق دیگر خامیوں پر اسے کئی وجوہات بتاؤ نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

Comments

200 حروف