BR100 Decreased By (-0.31%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Decreased By (-0.25%)
KSE30 Decreased By (-0.36%)
BAFL 59.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 27.32 Increased By ▲ 0.06 (0.22%)
BOP 36.05 Increased By ▲ 0.05 (0.14%)
CNERGY 11.50 Increased By ▲ 0.25 (2.22%)
DFML 18.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 217.74 Decreased By ▼ -2.45 (-1.11%)
FABL 99.95 Decreased By ▼ -0.60 (-0.6%)
FCCL 57.40 Increased By ▲ 0.52 (0.91%)
FFL 16.52 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 24.12 Increased By ▲ 0.22 (0.92%)
HBL 324.00 Decreased By ▼ -1.60 (-0.49%)
HUBC 223.00 Decreased By ▼ -0.58 (-0.26%)
HUMNL 10.65 Decreased By ▼ -0.10 (-0.93%)
KEL 7.34 Decreased By ▼ -0.08 (-1.08%)
LOTCHEM 27.13 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 101.90 Decreased By ▼ -1.19 (-1.15%)
OGDC 318.50 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PAEL 44.00 Decreased By ▼ -0.38 (-0.86%)
PIBTL 16.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.41%)
PIOC 274.00 Decreased By ▼ -1.86 (-0.67%)
PPL 222.20 Decreased By ▼ -0.28 (-0.13%)
PRL 63.88 Increased By ▲ 0.07 (0.11%)
SNGP 104.02 Decreased By ▼ -0.89 (-0.85%)
SSGC 27.01 Decreased By ▼ -0.24 (-0.88%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.16 (-1.82%)
TPLP 15.00 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
TRG 63.10 Increased By ▲ 0.73 (1.17%)
UNITY 11.53 Decreased By ▼ -0.37 (-3.11%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ لوٹ آیا، 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس گرگیا

صبح 9:30 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 181,036.87 پوائنٹس پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور معاشی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک بار پھر فروخت کا دباؤ لوٹ آیا جس کے باعث جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح 9:30 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 739.72 پوائنٹس یا 0.41 فیصد کی کمی سے 181,036.87 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گاڑیوں کے اسمبلرز، سیمنٹ، تجارتی بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے شیئرز جن میں ماری انرجیز، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی)، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، سوئی سدرن گیس کمپنی، ایم سی بی بینک، میزان بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

جمعرات کو جیو پولیٹیکل کشیدگی میں کمی، خام تیل کی قیمتوں میں استحکام اور ادارہ جاتی سطح پر دوبارہ خریداری کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس سے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 1,761.66 پوائنٹس یا 0.98 فیصد کے اضافے سے 181,776.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی روزگار کے اعداد و شمار کے انتظار میں محتاط رویہ دیکھا گیا جو فیڈرل ریزرو کی جانب سے اگلے ماہ شرحِ سود سے متعلق آنے والے فیصلے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اس بات کی یاد دہانی کروا رہی ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے کے حصص پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس تقریباً مستحکم رہا تاہم ہفتے کے دوران اس میں 0.4 فیصد کمی ہوئی۔ جاپان کا نکئی انڈیکس 0.9 فیصد گر گیا اگرچہ ہفتہ وار بنیاد پر اس میں 1.2 فیصد اضافے کی توقع تھی۔

جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 0.5 فیصد گر گیا اور اے آئی سے وابستہ چپ اسٹاکز کی زبردست مانگ کے باعث سال کی پہلی ششماہی میں دگنا ہونے والا یہ انڈیکس مسلسل ساتویں ہفتے کمی کے ساتھ ہفتہ وار بنیادوں پر 5.0 فیصد نیچے آگیا۔ چین کا سی ایس آئی 300 انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ گیا۔

مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ہونے والی تیزی کے پائیدار ہونے کے خدشات کی وجہ سے پیدا ہونے والی اتار چڑھاؤ کی لہروں کے بعد اب سرمایہ کاروں کی پوری توجہ آج دن کے آخر میں آنے والی امریکی پے رول (اجرتوں) کی رپورٹ پر مرکوز ہے جو شرح سود کے مستقبل کے منظر نامے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ پیشگوئیوں کے مطابق جون میں 57 ہزار نوکریوں کے اضافے کے بعد جولائی میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اضافہ متوقع ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 4.2 فیصد پر مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

صورتحال انتہائی کشیدہ ہے کیونکہ مارکیٹس اس بات پر فیصلہ نہیں کر پارہیں کہ اگلے ماہ فیڈرل ریزرو کا اگلا قدم کیا ہوگا اور شرح سود میں اضافے کے امکانات بالکل برابر یعنی ٹاس جیسی پوزیشن پر کھڑے ہیں۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف