BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈائیوو ایکسپریس نے تیسرے سکوک کے ذریعے 4 ارب روپے اکٹھے کر لیے

  • پاکستان میں صاف، پائیدار اور مؤثر ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے شریعہ کے مطابق مالیاتی حل فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

ملک کے معروف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں شامل ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروسز لمیٹڈ نے اپنے تیسرے قلیل مدتی سکوک کے اجرا کے ذریعے کامیابی سے 4 ارب روپے حاصل کرلیے ہیں۔ شریعہ کے مطابق اس پیشکش کے لیے موصول ہونے والی سرمایہ کاری کی طلب پیش کردہ رقم کے مقابلے میں 2.24 گنا رہی۔

پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ پاک عمان نے ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروسز لمیٹڈ کے 4 ارب روپے مالیت کے قلیل مدتی سکوک ایشو 3 کے کامیاب اجرا میں معاونت کا اپنا مسلسل کردار ادا کیا ہے۔

پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور مجاز مشترکہ لیڈ فنانشل ایڈوائزر، ارینجر اور انویسٹمنٹ ایجنٹ بتایا کہ اکوک کے اجرا کے لیے پیش کردہ رقم سے 2.24 گنا زیادہ طلب موصول ہوئی جو ڈائیوو اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں صاف، پائیدار اور مؤثر ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے شریعہ کے مطابق مالیاتی حل فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروسز لمیٹڈ اس سے قبل دو قلیل مدتی سکوک جاری کر چکی ہے۔ پہلے سکوک کے ذریعے دسمبر 2025 میں 2 ارب روپے جبکہ دوسرے سکوک کے ذریعے مارچ 2026 میں 4 ارب روپے حاصل کیے گئے تھے۔

1997 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی پاکستان میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے کی ایک نمایاں کمپنی ہے جو 400 سے زائد بسیں، 200 کارگو ٹرک اور 200 سے زائد ڈیلیوری مراکز چلا رہی ہے۔

کمپنی نے ریگولیٹڈ پبلک سیکٹر ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں بھی توسیع کی ہے جن میں لاہور فیڈر، ملتان میٹرو، اورنج لائن لاہور، بی آر ٹی پشاور اور بی آر ٹی کراچی شامل ہیں۔

Comments

200 حروف