کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 50 ڈالر کے اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو سونا 51 ڈالر کے اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5100 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4372 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 11300 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 280 روپے کے اضافے سے 6939 روپے ہوگئی۔

























Comments