BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 56.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.04%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.46 Increased By ▲ 0.11 (0.36%)
CNERGY 13.17 Increased By ▲ 0.05 (0.38%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.40 Increased By ▲ 0.95 (0.49%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.97 Increased By ▲ 0.18 (0.34%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.41 (-2.1%)
HBL 307.50 Increased By ▲ 1.40 (0.46%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.66 Increased By ▲ 0.50 (0.54%)
OGDC 315.95 Decreased By ▼ -0.78 (-0.25%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.41 Increased By ▲ 0.39 (0.42%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 56.81 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل علاقائی صورتحال پر مشاورت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

  • دفتر خارجہ کے مطابق تین روزہ دورے میں پاک۔سعودی تعلقات کے استحکام اور اسٹریٹجک تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز رہے گی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر جمعرات کو سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

جدہ پہنچنے پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوگا۔

وزیرِاعظم اپنے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور برادرانہ تعلقات پر استوار کئی دہائیوں پر محیط دیرینہ رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقائی صورتحال میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں ہونے والے اس دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم، اسٹریٹجک تعاون وسیع اور علاقائی و عالمی امور پر باہمی رابطہ مزید مؤثر ہونے کی توقع ہے۔

قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اردن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں وزیراعظم کے وفد میں شامل ہوں گے جہاں انہوں نے یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری کا عکاس ہے جو کئی دہائیوں پر محیط باہمی اعتماد، تعاون اور برادرانہ تعلقات پر استوار ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ دورہ خلیج میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں ہو رہا ہے تاہم اس کی اہمیت فوری علاقائی صورتحال سے کہیں بڑھ کر ہے۔

توقع ہے کہ دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم، علاقائی و عالمی امور پر باہمی رابطہ بہتر اور دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

علاوہ ازیں 30 جولائی کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادے فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بحرِ احمر (ریڈ سی) اور باب المندب کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

Comments

200 حروف