BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 13.11 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.61%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.35 Decreased By ▼ -2.56 (-1.13%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.81 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.75 Increased By ▲ 0.19 (0.34%)
UNITY 8.10 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

فنانس بل 2026: کاروباری اور تکنیکی خامیوں کے ازالے کیلئے دو کمیٹیاں قائم

  • کمیٹی کی ذمہ داریوں میں اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے نشاندہی کردہ خامیوں کا جائزہ لینا اور ٹیکس پالیسی آفس کو ان کے حل کے بارے میں مشاورت فراہم کرنا شامل ہے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے فنانس بل 2026 میں کاروباری اور تکنیکی نوعیت کی خامیوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لیے دو الگ الگ اینوملی کمیٹیاں، بزنس اور ٹیکنیکل، تشکیل دے دی ہیں۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہفتے کے روز دو نوٹیفکیشن جاری کیے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنیکل اینوملی کمیٹی وزیر خزانہ و محصولات کی منظوری سے قائم کی گئی ہے، جو مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے فنانس بل 2026 سے متعلق پیش کی جانے والی تکنیکی نوعیت کی خامیوں کا جائزہ لے گی اور ان کے ازالے کے لیے ایف بی آر کو سفارشات فراہم کرے گی۔

کمیٹی کی ذمہ داریوں میں اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے نشاندہی کردہ خامیوں کا جائزہ لینا اور ٹیکس پالیسی آفس کو ان کے حل کے بارے میں مشاورت فراہم کرنا شامل ہے۔ کمیٹی کے سربراہ اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کراچی کے محمد رضا ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر نجیب احمد میمن (ڈائریکر جنرل ٹیکس پالیسی آفس)، حمید عتیق سرور (ممبر اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن)، سجاد تسلیم اعظم (ممبر آئی آر پالیسی، ایف بی آر) اوراشہد جواد (ممبر کسٹمز پالیسی، ایف بی آر) شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی میں ٹیکس بارز، پیشہ ورانہ اداروں، کاروباری برادری اور سرکاری محکموں کے نمائندے بھی شامل ہیں، جن میں اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن، ای وائی فورڈ روڈز، نیشنل ٹیرف کمیشن، کامرس ڈویژن، انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) اور پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس بل 2026 سے متعلق خامیاں 20 جون 2026 تک اسلام آباد میں پاک سیکریٹریٹ کے کیو بلاک کی چھٹی منزل پر واقع کمرہ نمبر 607 میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعے بھی کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت وزارت خزانہ نے کاروباری نوعیت کی خامیوں کے ازالے کے لیے ایک اعلیٰ سطح بزنس اینوملی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر نجیب احمد میمن اور حمید عتیق سرور شریک چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔

کمیٹی میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام اور نمایاں کاروباری تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں، جن میں ایف پی سی سی آئی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے)، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور پاکستان بزنس کونسل شامل ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف