BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

قطر کے ساحل کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ، وزارت دفاع کی تصدیق

  • واشنگٹن کو تہران کے جواب کا انتظار، مذاکرات کے لیے تازہ ترین موقف سامنے رکھ دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

قطر کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ قطری پانیوں میں ایک تجارتی بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

دیرینہ حریفوں امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں خلیج میں تصادم اور الزامات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ واشنگٹن اپنی تازہ ترین مذاکراتی پوزیشن پر تہران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔

قطری وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اتوار کی صبح ابوظہبی سے آنے والے ایک تجارتی مال بردار جہاز کو جو ملک کے علاقائی سمندری حدود (مسعید بندرگاہ کے شمال مشرق) میں موجود تھا ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں جہاز پر معمولی آگ لگی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

وزارت نے ڈرون کی اصل جگہ کی تفصیلات فراہم کیے بغیر مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد جہاز نے مسعید بندرگاہ کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔

اس سے قبل برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بتایا تھا کہ دوحہ سے 23 ناٹیکل میل شمال مشرق میں ایک بلک کیرئیر (بھاری مال بردار جہاز) کو نامعلوم گولے سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ وہاں معمولی آگ لگی تھی جسے بجھا دیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ماحول پر کسی اثر کی اطلاع ملی ہے۔

فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ایران کی ’فارس نیوز ایجنسی‘ نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قطر کے ساحل کے قریب نشانہ بننے والا مال بردار جہاز امریکی پرچم تلے سفر کر رہا تھا اور اس کا تعلق امریکہ سے تھا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جمعہ کے روز ایک امریکی لڑاکا طیارے نے خلیجِ عمان میں ایرانی پرچم والے دو ٹینکرز کو ایران جانے سے روکنے کے لیے ناکارہ بنا دیا تھا۔ اس کے بعد ہفتے کے روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے اپنے ٹینکرز پر حملہ کیا گیا تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی ٹھکانوں اور دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

Comments

200 حروف