BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

اسرائیل لبنان امن معاہدہ ممکن ہے مگر حزب اللہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے، امریکی وزیر خارجہ

  • لبنان کی حکومت بھی امریکا کے اتحادی اسرائیل کے ساتھ ایسا مستقل معاہدہ چاہتی ہے، مارکو روبیو
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے، تاہم ان کے مطابق لبنانی گروہ حزب اللہ اس عمل میں بنیادی رکاوٹ ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نظر میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ جلد ممکن ہے اور اسے ہونا بھی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ اسرائیل یا لبنان نہیں بلکہ حزب اللہ ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ لبنان کی حکومت بھی امریکا کے اتحادی اسرائیل کے ساتھ ایسا مستقل معاہدہ چاہتی ہے جو بار بار کی اسرائیلی کارروائیوں اور حملوں کا سلسلہ ختم کرے، تاہم وہ باقاعدہ امن معاہدے کا اعلان کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کا مؤقف ہے کہ کسی بھی معاہدے میں حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں جو چیز درکار ہے وہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس اتنی صلاحیت ہو کہ وہ حزب اللہ کے خلاف کارروائی کر سکے اور اسے کمزور کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق 2 مارچ کے بعد اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملے تیز کر دیے تھے، جب حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں بھی بڑھا دی تھیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق مارچ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 2,600 سے زائد افراد جاں بحق اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے 17 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو شہری حزب اللہ کے حملوں میں مارے گئے۔

دونوں ممالک نے اپریل کے وسط میں ایک عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا جسے بعد میں مئی تک بڑھا دیا گیا ہے، تاہم سرحدی کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔

Comments

200 حروف