BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز نکالنے میں مدد کا اعلان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  • برینٹ خام تیل کے سودے 64 سینٹ یا 0.59 فیصد کمی کے بعد 107.53 ڈالر فی بیرل پر آ گئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی کوشش شروع کرے گا۔ تاہم امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی عدم موجودگی کے باعث قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہیں۔

برینٹ خام تیل کے سودے 64 سینٹ یا 0.59 فیصد کمی کے بعد 107.53 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 84 سینٹ یا 0.82 فیصد کمی کے ساتھ 101.10 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں کہا کہ امریکا ایران، مشرق وسطیٰ اور خود اپنے مفاد میں ان ممالک کے جہازوں کو آبی گزرگاہ سے بحفاظت نکالنے میں رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، جس کے باعث جہاز رانی محدود ہے اور عالمی تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی صورتحال قیمتوں کو سہارا دے رہی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کے اختتام پر بھی جاری رہے، تاہم دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں کیونکہ کوئی بھی فریق اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

ادھر اوپیک پلس نے اعلان کیا ہے کہ جون کے لیے تیل کی پیداوار میں 188,000 بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے گا، جو مسلسل تیسرا ماہانہ اضافہ ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث خلیجی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے اس اضافے کا عملی اثر محدود رہ سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم نہیں ہوتی اور آبنائے ہرمز میں مکمل بحری آمدورفت بحال نہیں ہوتی، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان کم ہے۔

Comments

200 حروف