BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.01%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
DFML 16.66 Increased By ▲ 0.76 (4.78%)
DGKC 192.20 Decreased By ▼ -0.25 (-0.13%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 14.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 306.89 Increased By ▲ 0.79 (0.26%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -2.16 (-0.95%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.55 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

نجکاری کمیشن: منظوری کے بعد 3 ڈسکوز کے لیے اظہارِ دلچسپی طلب کرنے کا فیصلہ

  • منصوبے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

نجکاری کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے اظہارِ دلچسپی (ای او آئیز) کی پیشکشیں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) اور وفاقی کابینہ سے باقاعدہ منظوری کے بعد طلب کی جائیں گی۔

بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے نجکاری کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری اسٹرکچرنگ کے منصوبوں کی منظوری نجکاری کمیشن کے بورڈ نے 14 اپریل 2026 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں دے دی ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ یہ (منصوبے) اب کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ سی سی او پی سے منظوری ملنے کے بعد پہلے مرحلے میں ان تینوں ڈسکوز کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہارِ دلچسپی کے اجراء کا ابتدائی شیڈول اپریل 2026 طے کیا گیا تھا تاہم اس میں کچھ تاخیر ہوئی ہے کیونکہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والا سی سی او پی کا اجلاس ایران اور امریکہ کی موجودہ صورتحال کے باعث ان کی مصروفیات کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکا۔

تاہم اب توقع ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری می 2026 کے پہلے ہفتے میں باضابطہ فیصلہ کرنے کے لیے سر جوڑے گی جس کی بعد ازاں وفاقی کابینہ سے توثیق کرائی جائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف