دنیا
اسرائیل ایران پر حملے نہیں کر رہا، سکیورٹی ذرائع
- دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی رپورٹس ملی تھیں
ایک اسرائیلی سکیورٹی ذریعے نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی رپورٹس کے بعد ملک اس وقت ایران میں کوئی فضائی حملے نہیں کر رہا۔
ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کر رہا۔
اس سے قبل جمعرات کو اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے امریکا کی گرین سگنل کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس لے جایا جا سکے۔
























Comments