BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

جے ڈی وینس ایران امریکہ مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں جا رہے، ٹرمپ

  • مائیک والٹز اور کرس رائٹ نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ وینس مذاکرات کے دور کی قیادت کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان جانے والے امریکی وفد کی قیادت نہیں کریں گے۔

اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے سیکیورٹی خدشات کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینس کی جگہ دیگر نمائندے پیر کی شام اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز اور وزیر توانائی کرس رائٹ نے اشارہ دیا تھا کہ وینس اس دورے کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے شہر کی اہم شاہراہوں کو بند کرکے ٹریفک کے متبادل منصوبے جاری کر دیے ہیں۔ خاص طور پر میریٹ اور سرینا ہوٹل کے اطراف خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے تہران کو خبردار کیا کہ اگر منصفانہ ڈیل قبول نہ کی گئی تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنائے گا۔ یہ مذاکرات 11 اپریل کو ہونے والے پہلے دور کی ناکامی کے بعد دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

Comments

200 حروف