دنیا
جوہری حقوق سے دستبرداری قبول نہیں، مسعود پزشکیان
- ٹرمپ کو ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ہے، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری امور پر اختلافات بدستور جاری ہیں۔
ایرانی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری حقوق استعمال نہیں کر سکتا، لیکن یہ نہیں بتاتے کہ کس جرم کی بنیاد پر۔ وہ کون ہوتے ہیں جو کسی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کریں؟






















Comments