BR100 Increased By (0.32%)
BR30 Increased By (0.63%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.31%)
BAFL 58.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.03%)
BIPL 27.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
BOP 34.72 Increased By ▲ 0.32 (0.93%)
CNERGY 13.45 Increased By ▲ 0.34 (2.59%)
DFML 18.43 Increased By ▲ 0.03 (0.16%)
DGKC 216.70 Increased By ▲ 3.04 (1.42%)
FABL 99.85 Increased By ▲ 0.29 (0.29%)
FCCL 57.94 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.28 (1.73%)
GGL 24.20 Increased By ▲ 0.22 (0.92%)
HBL 335.35 Decreased By ▼ -2.81 (-0.83%)
HUBC 214.02 Increased By ▲ 0.66 (0.31%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
LOTCHEM 27.71 Increased By ▲ 0.04 (0.14%)
MLCF 102.77 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
OGDC 321.00 Increased By ▲ 2.08 (0.65%)
PAEL 43.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.23%)
PIBTL 16.61 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
PIOC 276.47 Increased By ▲ 3.47 (1.27%)
PPL 233.00 Increased By ▲ 3.55 (1.55%)
PRL 75.61 Increased By ▲ 4.81 (6.79%)
SNGP 104.25 Decreased By ▼ -0.33 (-0.32%)
SSGC 27.43 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.62 Decreased By ▼ -0.14 (-0.89%)
TRG 60.10 Decreased By ▼ -0.19 (-0.32%)
UNITY 11.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.6%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

کیف میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

  • روسی نژاد شخص نے اچانک راہگیروں پر فائرنگ شروع کر دی اور بعد ازاں ایک سپر مارکیٹ میں داخل ہو کر لوگوں یرغمال بنا لیا۔
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ضلع ہولوسیوفسکی میں ہفتے کے روز ایک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، جب ایک روسی نژاد شخص نے اچانک راہگیروں پر فائرنگ شروع کر دی اور بعد ازاں ایک سپر مارکیٹ میں داخل ہو کر لوگوں یرغمال بنا لیا۔

یوکرینی سکیورٹی سروس کے مطابق واقعے کو دہشت گردی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم حملہ آور کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے رات کے خطاب میں تصدیق کی کہ حملہ ہولوسیوفسکی کے پرامن علاقے میں ہوا، جہاں 4 افراد موقع پر جبکہ ایک خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پراسیکیوٹر جنرل رسلان کرواچینکو کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک 12 سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جس کے والدین بھی اس حملے میں مارے گئے۔ واقعے کی فوٹیج میں ریسکیو اہلکاروں کو لاشیں منتقل کرتے دیکھا گیا۔

وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے بتایا کہ حملہ آور نے بغیر کسی وارننگ کے سڑک پر لوگوں پر فائرنگ کی اور پھر سپر مارکیٹ میں داخل ہو گیا جہاں اس نے یرغمال بنا لیے۔ 40 منٹ کی ناکام مذاکراتی کوشش کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت 1958 میں ماسکو میں پیدا ہونے والے شخص کے طور پر ہوئی ہے، جس کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھا۔ زیلنسکی کے مطابق اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی تھا اور اس نے کارروائی سے قبل اپنے اپارٹمنٹ کو آگ بھی لگائی تھی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ واقعے کی تمام جہات سے تحقیقات جاری ہیں اور اس کے موبائل فون، الیکٹرانک آلات اور روابط کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک ایسے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جو پہلے ہی روس کے ساتھ جاری جنگ اور فضائی حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف