دنیا
ایرانی فوج نے امریکی بحری ناکہ بندی کو غیر قانونی اور قزاقی قرار دیدیا
- ہماری بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج کے کسی بھی ملک کی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی، بیان
ایران کی فوج نے کہا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والی امریکا کی بحری ناکہ بندی غیر قانونی ہوگی اور اسے بحری قزاقی کے مترادف قرار دیا ہے، ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج کے کسی بھی ملک کی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹر خاتم الانبیاء کی جانب سے جاری بیان، جو سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا، میں کہا گیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں بحری آمدورفت اور نقل و حرکت پر امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں غیر قانونی ہیں اور یہ قزاقی کی ایک مثال ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر خلیج فارس اور بحیرہ عرب کے پانیوں میں واقع ایران کی بندرگاہوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج فارس اور بحیرہ عرب کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

























Comments