BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.04%)
KSE30 Increased By (0.04%)
BAFL 57.10 Increased By ▲ 0.23 (0.4%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 13.11 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.25 Decreased By ▼ -0.20 (-0.1%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.66 Decreased By ▼ -0.13 (-0.25%)
FFL 14.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.89 Decreased By ▼ -0.84 (-0.27%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.40 Decreased By ▼ -2.51 (-1.11%)
PRL 92.94 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SNGP 91.90 Increased By ▲ 0.06 (0.07%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.81 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.75 Increased By ▲ 0.19 (0.34%)
UNITY 8.10 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

ملک بھر میں ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

  • وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی بریفنگ
شائع اپ ڈیٹ

خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال کے باوجود، پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان ریلوے کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کے دوران بتائی۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کے انتظامی و آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر کسی بھی قسم کا اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کررہی ہے، انہوں نے ریلوے نظام میں بہتری کے ذریعے آمدنی بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ سسٹم میں بدلنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت عوامی بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی میں بہتری ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر ریلوے کو جاری ریلوے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ایندھن پر بھاری سبسڈی اور مفت پبلک ٹرانسپورٹ کے اقدامات پر مشتمل ریلیف پیکجز کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی اقدامات کرتے ہوئے اورنج لائن اور میٹرو بس جیسےشہری ٹرانزٹ سسٹمز کے کرائے فری کردیے، اس کے ساتھ زرعی شعبے کیلئے ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے کی بھاری سبسڈی بھی دی ہے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ایک صوبائی پروگرام ترتیب دیا جس کے تحت پٹرولیم قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ بھر کے لاکھوں رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2,000 روپے کی براہِ راست نقد سبسڈی دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Comments

200 حروف