BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار بڑھانے پر غور، حملوں کے باعث اضافے کی صلاحیت محدود

  • خلیجی ممالک میں میزائل اور ڈرون حملوں سے توانائی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اوپیک پلس کی جانب سے اتوار کو تیل کی پیداوار میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم گروپ کے چار ذرائع کے مطابق یہ اضافہ زیادہ تر کاغذی ہوگا کیونکہ اہم رکن ممالک امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث اپنی پیداوار بڑھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

ذرائع کے مطابق جنگ کے باعث آبنائے ہرمز، جو دنیا کی سب سے اہم تیل گزرگاہ ہے، فروری کے آخر سے مؤثر طور پر بند ہے، جس کے نتیجے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جو اوپیک پلس میں شامل ہیں اور پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس سمیت دیگر رکن ممالک بھی مغربی پابندیوں اور یوکرین جنگ کے دوران انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے باعث پیداوار بڑھانے سے قاصر ہیں۔

خلیجی ممالک میں میزائل اور ڈرون حملوں سے توانائی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، اور حکام کے مطابق معمول کی پیداوار بحال ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

اوپیک پلس کے گزشتہ اجلاس میں اپریل کے لیے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس وقت عالمی سپلائی میں 12 سے 15 فیصد کمی ہو چکی ہے اور تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح کے قریب 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

اتوار کے اجلاس میں مئی کے لیے کوٹے پر غور کیا جائے گا، تاہم ممکنہ اضافہ فوری طور پر مارکیٹ پر اثر نہیں ڈالے گا۔

Comments

200 حروف