BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

پیٹ ہیگستھ نے امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف کو برطرف کر دیا

  • پینٹاگون نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ رینڈی جارج فوری طور پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ میں محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے اعلیٰ ترین عسکری عہدوں پر بڑی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکہ ایران کے خلاف اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ رینڈی جارج فوری طور پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں، حالانکہ ان کی مدت ملازمت میں ابھی ایک سال سے زائد وقت باقی تھا۔ بیان میں ان کی دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہا گیا، تاہم برطرفی کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، جو ماضی میں ایک ٹی وی میزبان بھی رہ چکے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے تیزی سے فوجی قیادت میں تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی جرنیلوں اور ایڈمرلز کو بھی عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔

ادھر مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث امریکی افواج کی تعیناتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ امریکی فوج کے ہزاروں اہلکار، خصوصاً ایلیٹ 82ویں ایئربورن ڈویژن کے دستے، خطے میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جو ممکنہ زمینی کارروائیوں کا عندیہ دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنرل کرسٹوفر لا نیو عارضی طور پر چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ رینڈی جارج، جو عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں، 2023 میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے اور انہیں فوجی قیادت میں ایک اہم شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پینٹاگون میں حالیہ تبدیلیاں امریکی فوجی پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

Comments

200 حروف