BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ایران جنگ کا اختتام قریب نظر آرہا ہے،مارکو روبیو

  • جنگ کا خاتمہ فوری نہیں ہوگا، مگر اس کا انجام نظر آ رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اپنے اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ رہی ہے، تاہم اس کے بعد امریکہ کو نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنا پڑ سکتی ہے۔

فاکس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ فوری نہیں ہوگا، مگر اس کا انجام نظر آ رہا ہے۔ یہ جنگ 28 فروری کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیجی ریاستوں میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران جبکہ اسرائیلی کارروائیوں سے لبنان میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس تنازع نے عالمی منڈیوں کو بھی متاثر کیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ملاقات کا امکان بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے جو کسی ممکنہ پیش رفت کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں ختم کر سکتا ہے، اگرچہ ان کے بیانات میں جنگ کے اہداف کے حوالے سے مختلف اوقات میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کو اس وقت کسی ملک کی جانب سے ایسی مدد حاصل نہیں جو امریکی کارروائیوں میں رکاوٹ بن سکے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ جنگ کے بعد امریکہ کو نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، کیونکہ بعض یورپی ممالک نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہ راست حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔

Comments

200 حروف