BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

کفایت شعاری مہم کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں ترمیم

  • میچز صرف لاہور اور کراچی تک محدود، بغیر تماشائیوں کے ہوں گے، 39 دنوں میں 44 میچز، لاہور فائنل کا میزبان ہوگا، کوالیفائر کراچی میں کھیلا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت کے ساتھ مشاورت اور ملک میں جاری کفایت شعاری اور وسائل کے تحفظ کے اقدامات کے پیشِ نظر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہےجس کے مطابق میزبان شہروں کی تعداد چھ سے کم کر کے دو کر دی گئی ہے اور اب تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اپ ڈیٹ شدہ شیڈول میں 39 دنوں کے دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں لاہور اور کراچی ہر ایک 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔ افتتاحی میچ حیدرآباد کنگزمین اور لاہور قلندرز کے درمیان ہی ہوگا، جبکہ لاہور میں ایلیمینیٹر 1، ایلیمینیٹر 2 اور فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر کراچی میں منعقد ہوگا۔

چونکہ ٹورنامنٹ کو عارضی طور پر گھر بیٹھ کر دیکھنے کے ماڈل پر منتقل کیا جا رہا ہے، اس لیے ایچ بی ایل پی سی ایل نشریات اور پروڈکشن میں بہتری لانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کروائے گا ،تاکہ پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ لیگ کو یقین ہے کہ شائقین کا جذبہ اور جدید کوریج اس ایڈیشن کو تاریخ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ایڈیشنز میں شامل کرے گی۔

اگرچہ قومی استحکام کو ترجیح دینا ضروری ہے، تاہم اسٹیڈیمز میں آنے والے تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔ اندازہ تھا کہ روزانہ اوسطاً 30 ہزار شائقین اور متعلقہ عملے کی آمد و رفت ایک ماہ سے زائد عرصے تک توانائی کے وسائل پر بڑا بوجھ ڈالے گی۔ صرف دو شہروں تک محدود کرنے سے ٹرانسپورٹ، یوٹیلیٹیز اور دیگر انتظامی اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل اعلیٰ معیار کی کرکٹ فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ قومی ترجیحات کے مطابق آگے بڑھے گا۔ لیگ اسی اتحاد، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کے ساتھ جاری رہے گی جس نے اسے پاکستان کی کھیلوں کی پہچان بنایا ہے۔

مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل کے میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

Comments

Comments are closed.