BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

آئی ای اے نے توانائی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کیلئے گھر سے کام اور فضائی سفر سے گریز کی تجویز دیدی

  • حکومتیں، کاروباری ادارے اور گھریلو صارفین ایسے فوری اقدامات اختیار کر سکتے ہیں،عالمی توانائی ایجنسی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے جمعہ کے روز تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں، جن میں گھروں سے کام کرنے کو فروغ دینا اور غیر ضروری فضائی سفر سے گریز کرنا شامل ہے۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں تجویز کیے گئے ہیں جب امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر میں مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

آئی ای اے کے مطابق حکومتیں، کاروباری ادارے اور گھریلو صارفین ایسے فوری اقدامات اختیار کر سکتے ہیں جن سے توانائی کی طلب میں کمی لا کر صارفین پر پڑنے والے مالی دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ایجنسی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں گھروں سے کام کرنے کی پالیسی اپنائی جائے، شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کم از کم 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کم کی جائے اور اگر متبادل ذرائع نقل و حمل دستیاب ہوں تو فضائی سفر سے اجتناب کیا جائے۔

آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں ایجنسی نے ہنگامی تیل ذخائر سے تاریخ کی سب سے بڑی مقدار جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے دنیا بھر کی اہم حکومتوں، توانائی پیدا کرنے والے ممالک اور بڑے صارفین سے قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ رپورٹ میں ایسی عملی تجاویز پیش کی گئی ہیں جو حکومتوں، کاروباروں اور عوام کو اس بحران کے اثرات سے بچانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ای اے نے 11 مارچ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسٹریٹیجک ذخائر سے ریکارڈ 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس میں سب سے زیادہ حصہ امریکہ کی جانب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف